☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: إذا أعدت المغرب فاشفع بركعة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من قال: إذا أعدت المغرب فاشفع بركعة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 6716 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ صِلَة بْنِ زُفَرَ، قَالَ: " أَعَدْتُ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا مَعَ حُذَيْفَةَ وَشَفَعَ لِي الْمَغْرِبَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تمام نمازیں دوسری مرتبہ پڑھی ہیں۔ وہ مغرب کی نماز میں ایک رکعت ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6818، ترقيم محمد عوامة 6716)
Hadith No.: 6717 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي السَّوْدَاءِ النَّهْدِيِّ، قَالَ: " صَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ صَلَّيْتُهَا فِي جَمَاعَةٍ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قُمْتُ، فَشَفَعْتُ بِرَكْعَةٍ، فَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ: أُكِيسَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سوداء نہدی کہتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر میں نے جماعت کے ساتھ بھی وہ نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے اٹھ کر ایک رکعت ساتھ ملائی۔ پھر اس بارے میں، میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم نے عقل مندی کا کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6819، ترقيم محمد عوامة 6717)
Hadith No.: 6718 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الْمَغْرِبَ وَحْدَهُ، ثُمَّ صَلَّى فِي جَمَاعَةٍ شَفَعَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اکیلے مغرب کی نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کے ساتھ بھی پڑھے تو اس کے ساتھ ایک رکعت ملائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6820، ترقيم محمد عوامة 6718)
Hadith No.: 6719 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَسَّانَ الْمَسْلِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " صَلَّيْتُ أَنَا وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ جِئْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ وَهُمْ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، فَدَخَلْنَا مَعَهُمْ، فَصَلَّيْنَا، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ أَرْسَلْتُ أَنَا، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَقَامَ إِبْرَاهِيمُ، فَشَفَعَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے اور حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت عبد الرحمن بن اسود نے مغرب کی نماز پڑھی۔ پھر ہم مسجد کی طرف آئے تو لوگ ابھی مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم بھی ان کے ساتھ جماعت میں داخل ہوگئے۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں اور عبدا لرحمن بن اسود مبتلائے شک ہوئے کہ اب کیا کریں؟ جبکہ حضرت ابراہیم نے ایک رکعت ساتھ ملالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6821، ترقيم محمد عوامة 6719)
Hadith No.: 6720 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نُعَيْمٍ، عَنْ صِلَةٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ ," أَنَّهُ صَلَّى الظُّهْرَ مَرَّتَيْنِ، وَالْعَصْرَ مَرَّتَيْنِ، وَالْمَغْرِبَ مَرَّتَيْنِ، وَشَفَعَ فِي الْمَغْرِبِ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صلہ کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ظہر، عصر اور مغرب کی نمازیں دو دو مرتبہ پڑھیں اور مغرب کی نماز میں ایک رکعت کو ساتھ ملایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6822، ترقيم محمد عوامة 6720)
Hadith No.: 6721 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ , أَنَّهُ سُئِلَ" عَنْ رَجُلٍ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَحْدَهُ، ثُمَّ أَعَادَهَا فِي جَمَاعَةٍ، قَالَ: يُضِيفُ إِلَيْهَا رَكْعَةً" حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يَشْفَعُ بِرَكْعَةٍ يَعْنِي إِذَا أَعَادَ الْمَغْرِبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی مغرب کی نماز کو اکیلے پڑھنے کے بعد جماعت میں دوبارہ پڑھے تو اسے کیسے ادا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کے ساتھ ایک رکعت ملائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6823، ترقيم محمد عوامة 6721)