☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يصلي في بيته ثم يدرك جماعة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← يصلي في بيته ثم يدرك جماعة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 6705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ، قَالَ: فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْغَدَاةَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، وَانْحَرَفَ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ، قَالَ: فَقَالَ: عَلَيَّ بِهِمَا، فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ: فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن اسود عامری کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے حج کے موقع پر موجود تھا۔ میں نے مسجدِ خیف میں آپ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ جب آپ نے نماز مکمل فرمالی اور قبلے سے رخ پھیرا تو لوگوں کے آخر میں دو آدمی ایسے تھے جنہوں نے آپ کے ساتھ نماز نہ پڑھی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کو میرے پاس لے آؤ۔ جب انہیں حاضر خدمت کیا گیا تو وہ دونوں کانپ رہے تھے۔ آپ نے ان سے پوچھا کہ تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟ ان دونوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہم نے اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، جب تم اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو اور پھر کسی ایسی مسجد میں آؤ جہاں نماز ہورہی ہو تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھو۔ وہ نماز تمہارے لئے نفل بن جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6806، ترقيم محمد عوامة 6705)
Hadith No.: 6706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ، قَالَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبُو الْعُمَيْسِِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : " صَلَاتُهُ الْأُولَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کی وہ نماز ہوگی جو اس نے پہلے پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6807، ترقيم محمد عوامة 6706)
Hadith No.: 6707 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلَاتُه الْأُولَى هِيَ الْفَرِيضَةُ وَهَذِهِ نَافِلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو نماز اس نے پہلے پڑھی وہ فرض ہوگی اور یہ نفل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6808، ترقيم محمد عوامة 6707)
Hadith No.: 6708 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" سَمِعْتُهُ قَالَ ذَلِكَ أَيْضًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6809، ترقيم محمد عوامة 6708)
Hadith No.: 6709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: " أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ وَالنَّاسُ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ فَظَنَنْتُهُ عَلَى غَيْرِ طُهْرٍ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَتَيْتُكَ بِطُهْرٍ، قَالَ: إِنِّي عَلَى طَهَارَةٍ وَقَدْ صَلَّيْتُ فَبِأَيِّهِمَا أَحْتَسِبُ؟"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا اس وقت لوگ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں سمجھا کہ ان کا وضو نہیں ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدا لرحمن! میں آپ کے لئے وضو کا پانی لے آؤں؟ انہوں نے کہا کہ میرا وضو ہے اور میں نماز پڑھ چکا تھا، میں ان دونوں میں سے کس کو شمار کروں؟ یونس کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت حسن سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے! انہوں نے پہلی ادا کی گئی نماز کو فرض اور اس کو نفل بنادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6810، ترقيم محمد عوامة 6709)
Hadith No.: 6710 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ وَحْدَهُ، ثُمَّ صَلَّى فِي جَمَاعَةٍ، فَالْفَرِيضَةُ هِيَ الْأَوْلَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی اکیلے نماز پڑھ لے اور پھر جماعت کے ساتھ نماز پڑھے تو فرض نماز وہ ہے جو اس نے پہلے ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6812، ترقيم محمد عوامة 6710)