☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چاشت کی نماز میں کتنی کتنی رکعتیں پڑھنی چاہئیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← چاشت کی نماز میں کتنی کتنی رکعتیں پڑھنی چاہئیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 6697 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَغُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ، وَالنَّهَارِ، رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ"، إِلَّا أَنَّ غُنْدَرًا قَالَ: مَثْنَى مَثْنَى
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تہجد کی نماز اور چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6797، ترقيم محمد عوامة 6697)
حدیث نمبر: 6698 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّهَارِ أَرْبَعًا أَرْبَعًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6798، ترقيم محمد عوامة 6698)
حدیث نمبر: 6699 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى , أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعٌ أَرْبَعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ کہتے ہیں کہ چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6799، ترقيم محمد عوامة 6699)
حدیث نمبر: 6700 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلَاةُ النَّهَارِ أَرْبَعٌ أَرْبَعٌ" , هَذَا فِي التَّطَوُّعِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6800، ترقيم محمد عوامة 6700)
حدیث نمبر: 6701 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ، فَقَالَ:" أَمَّا أَنَا فَأُصَلِّي أَرْبَعًا،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دن کے نوافل کے بارے میں سوال کیا کہ انہیں کتنی رکعتوں میں پڑھنا چاہئے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تو چار پڑھتا ہوں۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت محمد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا وہ دو رکعتیں نہیں پڑھتے؟! یاد رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6801، ترقيم محمد عوامة 6701)
حدیث نمبر: 6702 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ، وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز اور چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6803، ترقيم محمد عوامة 6702)
حدیث نمبر: 6703 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنْ صَلَاةِ النَّهَارِ، فَقَالَ:" رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ بن عبدا لکریم کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت حماد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6804، ترقيم محمد عوامة 6703)
حدیث نمبر: 6704 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، قَالَ:" كَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ، وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابی عمرہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رات اور دن کو دو دو رکعات نفل پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6805، ترقيم محمد عوامة 6704)