☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: صل فيها قائما
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من قال: صل فيها قائما
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 6626 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ:" سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عُتْبَةَ مَوْلَى أَنَسٍ وَهُوَ مَعَنَا جَالِسٌ: سَافَرْتُ مَعَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حُمَيْدٌ: وَأُنَاسٍ قَدْ سَمَّاهُمْ فَكَانَ إِمَامُنَا يُصَلِّي بِنَا فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا وَنَحْنُ نُصَلِّي خَلْفَهُ قِيَامًا، وَلَوْ شِئْنَا لَأَرْفَأنَا، وَخَرَجْنَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کشتی میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو حضرت انس کے مولی عبد اللہ بن ابی عتبہ جو کہ ہمارے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری، حضرت ابو الدرداء اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا ہے (حضرت حمید کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ دوسرے لوگوں کا بھی ذکر کیا) ہمارا امام ہمیں کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھاتا تھا اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھتے تھے، بعض اوقات اگر کشتی ساحل کے قریب ہوتی تو ہم ساحل پر اتر کر نماز پڑھ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6725، ترقيم محمد عوامة 6626)
حديث رقم: 6627 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَنْصِبُ عَلَمًا فِي السَّفِينَةِ يُصَلِّي قَائِمًا، وَإِنَّهَا لَمَرْفُوعَةٌ شِرَاعُهَا تَجْرِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ ان کے والد کشتی میں ایک جھنڈا لگاتے اور کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے، کشتی اپنے بادبان سے چلتی رہتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6726، ترقيم محمد عوامة 6627)
حديث رقم: 6628 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَالْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، قَالُوا: " صَلِّ فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا"،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حضرت ابن سیرین اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ لو۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اپنے ساتھیوں کے لئے تکلیف کا سامان مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6727، ترقيم محمد عوامة 6628)
حديث رقم: 6629 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ:" إِنْ شِئْتَ قَائِمًا، وَإِنْ شِئْتَ قَاعِدًا، وَالْقِيَامُ أَفْضَلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کشتی میں اگر چاہو تو کھڑے ہو کر نماز پڑھ لو اور چاہو تو بیٹھ کر، البتہ کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6729، ترقيم محمد عوامة 6629)
حديث رقم: 6630 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ: " يُصَلِّي فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، وَاسْجُدْ عَلَى قَرَارٍ مِنْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو اور کشتی کے تختے پر سجدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6730، ترقيم محمد عوامة 6630)
حديث رقم: 6631 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " صَلِّ فِيهَا قَائِمًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6731، ترقيم محمد عوامة 6631)
حديث رقم: 6632 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلِّ فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6732، ترقيم محمد عوامة 6632)
حديث رقم: 6633 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ " الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ، فَقَالَ: إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَخْرُجَ، فَلْيَخْرُجْ، وَإِلَّا فَلْيُصَلِّ قَائِمًا فَإِنِ اسْتَطَاعَ، وَإِلَّا فَلْيُصَلِّ قَاعِدًا، وَيَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ كُلَّمَا تَحَرَّفَتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کشتی میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کشتی سے باہر نماز پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو باہر نماز پڑھے، وگرنہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھے۔ اگر کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے۔ البتہ جب کبھی کشتی کا رخ قبلے سے تبدیل ہو تو یہ اپنے رخ کو بھی پھیر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6733، ترقيم محمد عوامة 6633)
حديث رقم: 6634 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " يُصَلِّي فِيهَا قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، وَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى الْجَدِّ فَلْيَخْرُجْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھے، اگر کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے۔ اگر کنارے پر جاکر نماز پڑھنے کی طاقت ہو تو باہر جاکر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6734، ترقيم محمد عوامة 6634)
حديث رقم: 6635 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " يَنْصِبُ عَلَمًا فِي السَّفِينَةِ، ثُمَّ يَتَّبِعْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ کشتی میں ایک جھنڈا کھڑا کرکے اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6735، ترقيم محمد عوامة 6635)
حديث رقم: 6636 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ قَيْسٍ الْكَاهِلِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ، فَقَالَ: لَا تُصَلُّوا فِيهَا مَا وَجَدْتُمْ جَدًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس کاہلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کشتی میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک تمہیں ساحل نہ ملے نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6736، ترقيم محمد عوامة 6636)