☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 6542 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عَلِيًّا رَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ وَقَدْ سَدَلُوا، فَقَالَ: كَأَنَّهُمُ الْيَهُودُ خَرَجُوا مِنْ فُهْرِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ کپڑے لٹکا کر نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا یہ اس طرح لگ رہے ہیں جیسے یہودی اپنی عید منا کر آرہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6639، ترقيم محمد عوامة 6542)
حدیث نمبر: 6543 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَسْدُلَ ثَوْبَهُ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ (ابن الاثیر النھایہ (٢/٣٥٥) میں فرماتے ہیں کہ سدل سے مراد یہ ہے کہ کپڑے کو اس طرح اوڑھے کہ اپنے ہاتھ اس کے اندرونی حصے میں داخل کردے اور اسی طرح رکوع و سجود کرے۔ ایک قول کے مطابق سدل سے مراد یہ ہے کہ ازار کے درمیانی حصے کو سر پر رکھے اور اس کے کناروں کو کندھوں پر رکھنے کے بجائے دائیں بائیں لٹکادے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6640، ترقيم محمد عوامة 6543)
حدیث نمبر: 6544 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كُرِهَ السَّدْلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6641، ترقيم محمد عوامة 6544)
حدیث نمبر: 6545 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَرِهَ السَّدْلَ فِي الصَّلَاةِ مُخَالَفَةً لِلْيَهُودِ، وَقَالَ: إِنَّهُمْ يَسْدُلُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز میں یہودیوں کی مخالفت کی وجہ سے سدل کو مکروہ قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہودی کپڑوں کو عبادت کے دوران لٹکاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6642، ترقيم محمد عوامة 6545)
حدیث نمبر: 6546 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، وَهُشَيْمٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ السَّدْلَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6643، ترقيم محمد عوامة 6546)
حدیث نمبر: 6547 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسے مکروہ سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6644، ترقيم محمد عوامة 6547)
حدیث نمبر: 6548 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عِسْلِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عِسْلِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6647، ترقيم محمد عوامة 6548)