☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 6536 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ:" أَنَّ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَعَلَيْهِ قَلَنْسُوَةٌ بِطَانَتُهَا مِنْ جُلُودِ الثَّعَالِبِ، قَالَ: فَأَلْقَاهَا عَنْ رَأْسِهِ، وَقَالَ: مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ لَيْسَ بِذَكِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا جو لومڑی کی کھال سے بنی ٹوپی میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس ٹوپی کو اس کے سر سے اتار دیا اور فرمایا کہ کیا معلوم اسے ذبح نہ کیا گیا ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6633، ترقيم محمد عوامة 6536)
حدیث نمبر: 6537 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورُ عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الصَّلَاةَ فِي جُلُودِ الثَّعَالِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لومڑی کی کھال میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6634، ترقيم محمد عوامة 6537)
حدیث نمبر: 6538 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُمَا، قَالَا: " الْبَسْ جُلُودَ الثَّعَالِبِ، وَلَا تُصَلِّ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لومڑی کی کھال کے بنے لباس پہن لو لیکن ان میں نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6635، ترقيم محمد عوامة 6538)
حدیث نمبر: 6539 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا إِذَا دُبِغَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن لومڑی کی کھال کے بنے لباس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے بشرطیکہ اسے دباغت دی گئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6636، ترقيم محمد عوامة 6539)
حدیث نمبر: 6540 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى بِهِمْ وَعَلَيْهِ قَلَنْسُوَةٌ بِطَانَتُهَا جُلُودُ الثَّعَالِبِ، فَأَخَذَهَا مِنْ رَأْسِهِ، وَوَضَعَهَا فِي كُمِّهِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ رَأَيْتُكَ أَخَذْتَ قَلَنْسُوَتَكَ مِنْ رَأْسِكَ، فَوَضَعْتَهَا فِي كُمِّكَ؟، فَقَالَ: إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُصَلِّيَ فِيهَا، وَكَرِهْتُ أَنْ أَضَعَهَا، فَتُسْرَقَ، فَلِذَلِكَ جَعَلْتُهَا فِي كُمِّ قَمِيصِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت ابو عالیہ ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے، ان کے سر پر لومڑی کی کھال کی بنی ٹوپی تھی۔ جب وہ نماز پڑھنے لگے تو اس ٹوپی کو اتار کر اپنی آستین میں رکھ لیا۔ جب انہوں نے نماز مکمل فرمالی تو میں نے کہا آپ نے اپنی ٹوپی کو اتار کر اپنی آستین میں کیوں رکھ لیا؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس میں نماز پڑھنا بھی پسند نہ کیا اور اس کو رکھنا بھی مجھے گوارا نہ ہوا کہ کہیں چوری نہ ہوجائے۔ لہٰذا میں نے اسے اپنی آستین میں ڈال لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6637، ترقيم محمد عوامة 6540)
حدیث نمبر: 6541 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَدِيرٍ الصَّيْرَفِيِّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ:" كَانَ لِعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ سَبَنْجَونَ ثَعَالِبَ يَلْبَسُهُ فَإِذَا صَلَّى نَزَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کے پاس لومڑی کی کھال کا بنا ایک آسمانی رنگ کا لباس تھا۔ جب وہ نماز پڑھنے لگتے تو اسے اتار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6638، ترقيم محمد عوامة 6541)