☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 6527 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ , يَرْفَعُهُ، قَالَ: " لَا تَأْتَمَّ بِنَائِمٍ، وَلَا مُتَحَدِّثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والے کے پیچھے نماز مت پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6623، ترقيم محمد عوامة 6527)
حدیث نمبر: 6528 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ," أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُصَلَّيَ خَلْفَ النُّوَّامِ، وَالْمُتَحَدَّثِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوئے ہوئے لوگوں اور باتیں کرنے والوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6624، ترقيم محمد عوامة 6528)
حدیث نمبر: 6529 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَالْتَفَتَ فَإِذَا رَجُلٌ يُصَلِّي خَلْفَهُ، فَقَالَ لَهُ: إِمَّا أَنْ تَحَوَّلَ عَنِّي وَإِمَّا أَنْ أَقُومَ عَنْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یوسف بن عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت حمید بن عبد الرحمن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ وہ پیچھے مڑے تو ایک آدمی ان کے پیچھے نما زپڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ یا تو تم اپنی جگہ بدل لویا میں یہاں سے اٹھ جاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6625، ترقيم محمد عوامة 6529)
حدیث نمبر: 6530 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ :" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَأْتَمَّ بِقَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ باتیں کرنے والوں کے پیچھے نما زپڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6626، ترقيم محمد عوامة 6530)
حدیث نمبر: 6531 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْدِي كَرِبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَا تَأْتَمَّ بِقَوْمٍ يَمْتَرُونَ أَوْ يَلْغُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو جو گفتگو کررہے ہوں یا فضول باتیں کررہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6627، ترقيم محمد عوامة 6531)
حدیث نمبر: 6532 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يُصَلِّي خَلْفَ رَجُلٍ لَا يُصَلِّي إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سوائے جمعہ کے کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے تھے جو نماز نہ پڑھ رہا ہو۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت عبد الکریم سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سوائے جمعہ کے کی باتیں کرنے والے شخص کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھتے تھے جو نماز نہ پڑھ رہا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6628، ترقيم محمد عوامة 6532)
حدیث نمبر: 6533 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِذَا كَانُوا يَتَحَدَّثُونَ بِذِكْرِ اللَّهِ قَالَ: فَلَا بَأْسَ أَنْ يَأْتَمَّ بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب لوگ اللہ کے ذکر کی بات چیت میں مصروف ہوں تو ان کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6630، ترقيم محمد عوامة 6533)
حدیث نمبر: 6534 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " أُصَلِّي وَرَاءَ قَاعِدٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّيَ وَرَاءَ نَائِمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بیٹھے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنا میرے نزدیک سوئے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنے سے زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6631، ترقيم محمد عوامة 6534)
حدیث نمبر: 6535 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ طَاوُسٍ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَأْتَمَّ بِنَائِمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کسی سوئے ہوئے شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6632، ترقيم محمد عوامة 6535)