☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی طلوع فجر سے پہلے نماز شروع کرے اور اس دوران فجر طلوع ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← ایک آدمی طلوع فجر سے پہلے نماز شروع کرے اور اس دوران فجر طلوع ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6419 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ يُوتِرُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ وَقَدْ بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ اللَّيْلِ فَيَسْتَفْتِحُ فَيَقْرَأُ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ رَكَعَ رَكْعَةً، ثُمَّ يَضُمُّ إِلَيْهَا أُخْرَى، فَتَكُونُ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص رات کے بالکل آخری حصہ میں وتر کی نماز شروع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر قراءت کرے، جب فجر طلوع ہوجائے تو وہ ایک رکعت پڑھے، پھر اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے، یہ دو رکعتیں فجر کی دوسنتیں ہوجائیں گی۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت محمد بن سیرین سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6511، ترقيم محمد عوامة 6419)
حدیث نمبر: 6420 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرَ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِمَيْمُونٍ: " أَقْرَأُ مِنَ اللَّيْلِ بِسُورَةٍ طَوِيلَةٍ، فَيُدْرِكُنِي الصُّبْحُ حَتَّى أُسْفِرَ جِدًّا، فَأُضِيفُ إِلَيْهَا أُخْرَى، فَأَجْعَلُهَا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے کہا کہ میں رات کی نماز میں لمبی سورت پڑھوں اور اس دوران صبح ہوجائے، پھر روشنی ہونے لگے تو کیا میں اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا کر اس نماز کو فجر کی سنتیں بنا سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں، بنا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6513، ترقيم محمد عوامة 6420)
حدیث نمبر: 6421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِنْ شَاءَ الرَّجُلُ افْتَتَحَ رَكْعَةً مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ يُطَوِّلُ فِيهَا، حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ رَكَعَ، ثُمَّ ضَمَّ إِلَيْهَا أُخْرَى، ثُمَّ اعْتَدَّ بِهَا مِنْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی چاہے تو رات کے آخر میں نماز شروع کرے اور اس کی رکعت کو لمبا کرے، یہاں تک کہ جب صبح ہوجائے تو رکوع کرے، پھر اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے، پھر ان دونوں رکعتوں کو فجر کی دو سنتیں شمار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6514، ترقيم محمد عوامة 6421)