☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کی آنکھوں میں تکلیف ہو اور اسے سیدھا لیٹ کر نماز پڑھنے کو کہا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کسی آدمی کی آنکھوں میں تکلیف ہو اور اسے سیدھا لیٹ کر نماز پڑھنے کو کہا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 6341 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنِ الْقَاسِمِ: " ذَهَبَ بَصَرُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ فَأُتِيَ بِطَبِيبٍ، فَقَالَ: أُدَاوِيَكَ أَنْ تَسْتَلْقِيَ سَبْعَةَ أَيَّامٍ، وَلَا تُصَلِّي إِلَّا مُضْطَجِعًا، فَأَبَى، وَكَرِهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن عتبہ کی بینائی ختم ہوگئی تو ایک طبیب آیا اور اس نے کہا کہ میں آپ کا علاج کروں گا لیکن آپ کو سات دن تک سیدھا لیٹنا ہوگا اور آپ نماز بھی لیٹ کر ادا کریں گے۔ انہوں نے اس سے انکار کردیا اور اس عمل پر ناگواری کا اظہار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6430، ترقيم محمد عوامة 6341)
حدیث نمبر: 6342 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ:" أَنَّهُ وَقَعَ فِي عَيْنَيْهِ الْمَاءُ، فَقِيلَ لَهُ: تَسْتَلْقِي سَبْعًا فَكَرِهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل کی آنکھوں میں پانی آگیا ان سے کہا گیا کہ آپ کو بطور علاج کے سات دن تک لیٹنا پڑے گا۔ انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6431، ترقيم محمد عوامة 6342)
حدیث نمبر: 6343 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " لَمَّا كَفَّ بَصَرُهُ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنْ صَبَرْتَ لِي سَبْعًا لَا تُصَلِّي إِلَّا مُسْتَلْقِيًا، دَاوَيْتُكَ، وَرَجَوْتُ أَنْ تَبْرَأَ عَيْنُكَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَى عَائِشَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَغَيْرِهِمَا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّهُمْ يَقُولُونَ: أَرَأَيْتَ إِنْ مِتُّ فِي هَذِهِ السَّبْعِ كَيْفَ تَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ، قَالَ: فَتَرَكَ عَيْنَهُ لَمْ يُدَاوِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی ختم ہوگئی تو ایک آدمی ان کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اگر آپ سات دن تک لیٹ کر نماز پڑھنے پر صبر کرلیں تو میں آپ کا علاج کرسکتا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ کی آنکھیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابوہریرہ اور دوسرے صحابہ کرام کے پاس آدمی بھیج کر ان سے مشورہ کیا۔ سب نے یہی فرمایا کہ اگر ان سات دنوں میں آپ کا انتقال ہوگیا تو آپ کی نمازوں کا کیا ہوگا؟ اس پر انہوں نے اپنی آنکھوں کا علاج نہ کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6432، ترقيم محمد عوامة 6343)
حدیث نمبر: 6344 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى:" أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَقَعَ فِي عَيْنَيْهِ الْمَاءُ، فَقِيلَ: أَتَسْتَلْقِي سَبْعًا، وَلَا تُصَلِّي إِلَّا مُسْتَلْقِيًا، فَبَعَثَ إِلَى عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ: فَسَأَلَهُمَا فَنَهَتَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی آنکھوں میں پانی اتر آیا، ان سے کہا گیا کہ آپ کو سات دن تک لیٹ کر نما زپڑھنی ہوگی۔ انہوں نے اس بارے میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور ام المؤمنین حضرت ام سلمہ سے استفسار فرمایا تو ان دونوں نے انہیں منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6433، ترقيم محمد عوامة 6344)