☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 6204 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ كَانَ " يَؤُمُّ نِسَاءَهُ فِي الْمَكْتُوبَةِ لَيْسَ مَعَهُنَّ رَجُلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ عورتوں کو فرض نماز کی امامت کرایا کرتے تھے اور ان کے ساتھ کوئی مرد نہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6290، ترقيم محمد عوامة 6204)
حدیث نمبر: 6205 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَعَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلنَّاسِ قَارِئِينَ فِي رَمَضَانَ، فَكَانَ أُبَيٌّ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، وَابْنُ أَبِي حَثْمَةَ يُصَلِّي بِالنِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رمضان میں لوگوں کے لئے قاریوں کو مقرر فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابی لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے اور حضرت ابن ابی حثمہ عورتوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6291، ترقيم محمد عوامة 6205)
حدیث نمبر: 6206 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ غَالِبٍ أَبِي الْهُذَيْلِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْحَيِّ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ وَمَا خَلْفِي إِلَّا امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حجاج کے زمانے میں اپنے محلے میں نماز پڑھاتا تھا اور میرے پیچھے صرف ایک عورت ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6292، ترقيم محمد عوامة 6206)
حدیث نمبر: 6207 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ، وَعَطَاءً عَنْ رَجُلٍ يَؤُمُّ النِّسَاءَ لَيْسَ مَعَهُنَّ رَجُلٌ، فَقَالَا: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا آدمی عورتوں کو نماز پڑھا سکتا ہے جن کے ساتھ کوئی مرد نہ ہو؟ دونوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6293، ترقيم محمد عوامة 6207)
حدیث نمبر: 6208 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَرْفَجَةُ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يَأْمُرُ النَّاسَ بِقِيَامِ رَمَضَانَ، وَكَانَ يَجْعَلُ لِلرِّجَالِ إِمَامًا وَلِلنِّسَاءِ إِمَامًا"، قَالَ عَرْفَجَةُ: فَأَمَرَنِي عَلِيٌّ، فَكُنْتُ إِمَامَ النِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عرفجہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو رمضان کے قیام کا حکم دیا کرتے تھے۔ وہ مردوں کے لئے الگ اور عورتوں کے لئے الگ امام مقرر کرتے تھے۔ انہوں نے مجھے عورتوں کا امام مقرر کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6294، ترقيم محمد عوامة 6208)
حدیث نمبر: 6209 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَؤُمُّ النِّسْوَةَ فِي رَمَضَانَ، قَالَ: كَانَ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا إِذَا كَانَ الرَّجُلُ لَا بَأْسَ بِهِ، قَالَ: وَإِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَخْرُجُ، فَتَفُوتُهُ الصَّلَاةُ فِي جَمَاعَةٍ، فَيَرْجِعُ إِلَى أَهْلِهِ فَيَجْمَعُهُمْ، فَيُصَلِّي بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ آدمی رمضان میں کیا صرف عورتوں کو نماز پڑھا سکتا ہے؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ اگر اس آدمی میں کوئی خرابی نہ ہو تو اس عمل میں کوئی خرابی نہیں۔ وہ فرماتے تھے کہ اگر کسی آدمی کی جماعت کی نماز چھوٹ جائے تو وہ گھر آ کر گھر کی خواتین کو نماز پڑھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6295، ترقيم محمد عوامة 6209)
حدیث نمبر: 6210 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُطَهَّرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا مِجْلَزٍ، وَلَهُ مَسْجِدٌ فِي دَارِهِ فَرُبَّمَا جَمَعَ بِأَهْلِهِ وَغِلْمَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطہر بن جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز کے گھر میں ایک مسجد تھی وہ اس میں اپنے گھر والوں اور غلاموں کو جمع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6296، ترقيم محمد عوامة 6210)