☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی آدمی نماز کے لئے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جب کوئی آدمی نماز کے لئے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6202 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ:" فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ تَمَّ الصَّفُّ، قَالَ: إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ دَخَلَ، وَإِلَّا أَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ، فَأَقَامَهُ مَعَهُ، وَلَمْ يَقُمْ وَحْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز کے لئے مسجد میں آئے اور صف پوری ہوچکی ہو تو اگر وہ صف میں داخل ہونے کی طاقت رکھتا ہو تو صف میں داخل ہوجائے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایک آدمی کو پکڑ کر اپنے ساتھ کھڑا کرے۔ اکیلا کھڑا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6288، ترقيم محمد عوامة 6202)
حدیث نمبر: 6203 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: أَجِيءُ إِلَى الصَّفِّ وَقَدِ امْتَلَأَ، قَالَ:" مُرْ رَجُلًا فَأَقِمْهُ مَعَكَ فَإِنْ صَلَّيْتَ وَحْدَكَ فَأَعِدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ اگر میں نماز کے لئے آؤں اور صف مکمل ہوچکی ہو تو میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی کو اپنے ساتھ کھڑا کرو۔ اگر اکیلے نماز پڑھو تو نماز کا اعادہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6289، ترقيم محمد عوامة 6203)