☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6096 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: " أَسْمَعُ الرَّجُلَ وَأَنَا أُصَلِّي، يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ سورة الأحزاب آية 56 أَأُصَلِّي عَلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، إِنْ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ اگر میں دوران نماز کسی آدمی کو {إِنَّ اللَّہَ وَمَلاَئِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ } کی تلاوت کرتے سنوں تو کیا میں درود پڑھوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں، اگر تم چاہو تو پڑھ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6180، ترقيم محمد عوامة 6096)
حدیث نمبر: 6097 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِذَا قَالَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ سورة الأحزاب آية 56 فَلْيُصَلِّ عَلَيْهِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز میں {إِنَّ اللَّہَ وَمَلاَئِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ، یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیمَا } پڑھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی قراءت کے دوران کسی اور کلام کو بیچ میں نہ لائیں گے بلکہ قرآن کی تلاوت من وعن جاری رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6181، ترقيم محمد عوامة 6097)
حدیث نمبر: 6098 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " الرَّجُلُ يَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فِي الصَّلَاةِ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ سورة الأحزاب آية 56 أَيُصَلِّي عَلَيْهِ؟، قَالَ: يَمُرُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے پوچھا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں {إِنَّ اللَّہَ وَمَلاَئِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ } کی تلاوت کرے تو درود پڑھے یا گذر جائے؟ انہوں نے فرمایا گذر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6183، ترقيم محمد عوامة 6098)