☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی قراءت کرتے ہوئے عذاب یا رحمت کی آیت پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو آدمی قراءت کرتے ہوئے عذاب یا رحمت کی آیت پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 6090 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِي لَيْلَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ تَطَوُّعًا فَمَرَّ بِآيَةٍ، فَقَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ وَوَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نفل نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے ایک آیت پڑھی تو اس کے بعد فرمایا ”میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور جہنم والوں کے لئے ہلاکت ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6173، ترقيم محمد عوامة 6090)
حدیث نمبر: 6091 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا مَرَّتْ بِهَذِهِ الْآيَةِ: فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ سورة الطور آية 27، فَقَالَتْ:" اللَّهُمَّ مُنَّ عَلَيْنَا وَقِنَا عَذَابَ السَّمُومِ إِنَّكَ أَنْتَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ آیت پڑھی { فَمَنَّ اللَّہُ عَلَیْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ } اس کے بعد فرمایا ”اے اللہ! ہم پر احسان فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، بیشک تو بھلائی کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے“ حضرت اعمش سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے یہ دعا نماز میں کی تھی، انہوں نے فرمایا ہاں نماز میں کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6174، ترقيم محمد عوامة 6091)
حدیث نمبر: 6092 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ جَدِّهِ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ، قَالَ: " دَخَلْتُ عَلَى أَسْمَاءَ وَهِيَ تَقْرَأُ: فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ سورة الطور آية 27، قَالَ: فَوَقَفَتْ عَلَيْهَا، فَجَعَلَتْ تَسْتَعِيذُ وَتَدْعُو"، قَالَ عَبَّادُ: فَذَهَبْتُ إِلَى السُّوقِ، فَقَضَيْتُ حَاجَتِي، ثُمَّ رَجَعْتُ وَهِيَ فِيهَا بَعْدُ تَسْتَعِيذُ، وَتَدْعُو
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن حمزہ کہتے ہیں کہ میں حضرت اسماء کے پاس حاضر ہوا، وہ اس آیت کی تلاوت کر رہی تھیں { فَمَنَّ اللَّہُ عَلَیْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ } اس آیت پر وہ ٹھہر گئیں اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے لگیں اور دعا کرنے لگیں۔ حضرت عباد کہتے ہیں کہ میں بازار چلا گیا، میں اپنی ضرورت پوری کر کے واپس آیا تو وہ پھر بھی پناہ مانگ رہی تھیں اور دعا کر رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6176، ترقيم محمد عوامة 6092)
حدیث نمبر: 6093 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِيسَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ بِذِكْرِ النَّارِ، فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ، وَإِذَا مَرَّ بِذِكْرِ الْجَنَّةِ، فَلْيَسْأَلِ اللَّهَ الْجَنَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نماز میں جہنم کے ذکر سے گذرے تو جہنم سے پناہ مانگے اور جب جنت کے ذکر سے گذرے تو اللہ سے جنت کا سوال کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6177، ترقيم محمد عوامة 6093)
حدیث نمبر: 6094 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا إِذَا مَرَّ بِآيَةٍ أَنْ يَسْأَلَ"، وَأَنَّ ابْنَ سِيرِينَ كَرِهَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی جب کسی آیت پر سے گذرے تو اس کے مطابق سوال کرے۔ حضرت ابن سیرین اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6178، ترقيم محمد عوامة 6094)
حدیث نمبر: 6095 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، صِلَةَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ إِذَا مَرَّ بِآيَةٍ فِيهَا تَسْبِيحٌ سَبَّحَ، وَإِذَا مَرَّ بِسُؤَالٍ سَأَلَ، وَإِذَا مَرَّ بِتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ کسی آیت تسبیح کو پڑھتے تو اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے، جب کسی دعا کی آیت کو پڑھتے تو دعا مانگتے اور جب پناہ مانگنے کی آیت پڑھتے تو اللہ سے پناہ مانگتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6179، ترقيم محمد عوامة 6095)