☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ نمازی نماز میں آگے بڑھے لیکن پیچھے نہ ہٹے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ نمازی نماز میں آگے بڑھے لیکن پیچھے نہ ہٹے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 6085 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يَتَقَدَّمُوا فِي الصَّلَاةِ وَلَا يَتَأَخَّرُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب خیال فرماتے تھے کہ نماز میں آگے بڑھ جائیں پیچھے نہ ہٹیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6168، ترقيم محمد عوامة 6085)
حدیث نمبر: 6086 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ: " الرَّجُلُ يَتَقَدَّمُ إِلَى الصَّفِّ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا أَعْلَمُ بَأْسًا أَنْ يَتَقَدَّمَ خُطْوَةً أَوْ خُطْوَتَيْنِ، وَقَالَ: فِي الَّذِي يُصَلِّي الصَّفَّ مُعْتَرِضًا لَا أَدْرِي مَا هُوَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے عرض کیا کہ کیا آدمی دوران نماز صف میں ملنے کے لئے آگے بڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں ایک دو قدم آگے بڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ یہ جو عرض کی جہت میں صف سے جا کر ملتے ہیں میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6169، ترقيم محمد عوامة 6086)
حدیث نمبر: 6087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي " الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الشَّيْءُ، فَيَضَعُهُ فَيُصَلِّيَ، ثُمَّ يَبْدُو لَهُ أَنْ يَتَقَدَّمَ، قَالَ: لَا بَأْسَ أَنْ يَأْخُذَهُ، ثُمَّ يَتَقَدَّمَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء (اس شخص کے بارے میں جس کے پاس کوئی چیز ہو اور وہ اس کو رکھ کر نماز پڑھے، پھر اس کو خیال آئے کہ وہ آگے بڑھ جائے) فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ وہ اس چیز کو پکڑ کر آگے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6170، ترقيم محمد عوامة 6087)
حدیث نمبر: 6088 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ , وَسُفْيَانَ , عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ يُقَالَ:" تَقَدَّمُوا تَقَدَّمُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا ”آگے ہو جاؤ، آگے بڑھ جاؤ“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6171، ترقيم محمد عوامة 6088)
حدیث نمبر: 6089 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ " رَجُلٍ كَانَ يُصَلِّي وَبَيْنَ يَدَيْهِ قَوْمٌ يُصَلُّونَ، فَانْصَرَفُوا، قَالَ: يَتَقَدَّمُ إِلَى الْحَائِطِ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: قُلْتُ: أَفَيَقْرَأُ وَهُوَ يَمْشِي؟، قَالَ: لَا، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي يَقُومُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے آگے کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں پھر وہ چلے جائیں، اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنی آگے والی دیوار کی طرف بڑھ جائے۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ چلتے ہوئے قرائت کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں جب وہ اس جگہ پہنچ جائے جہاں اس نے کھڑا ہونا ہے پھر قرائت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6172، ترقيم محمد عوامة 6089)