☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطبے کے دوران عصا سے ٹیک لگانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← خطبے کے دوران عصا سے ٹیک لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 5608 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أَبِي جَنَابٍ ، يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ," أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ يَوْمَ عِيدٍ وَفِي يَدِهِ قَوْسٌ أَوْ عَصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کے دن لوگوں کو خطبہ دیا اس وقت آپ کے ہاتھ میں عصا یا کمان تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5679، ترقيم محمد عوامة 5608)
حدیث نمبر: 5609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَخْطُبُ وَبِيَدِهِ قَضِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو خطبہ دیتے دیکھا اس وقت ان کے ہاتھ میں بانس کا ایک ڈنڈا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5680، ترقيم محمد عوامة 5609)
حدیث نمبر: 5610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ: أَنَّ كَعْبًا رَأَى جَرِيرًا وَفِي يَدِهِ قَضِيبٌ، فَقَالَ:" إنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ إلَّا لِرَاعٍ أَوْ وَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے حضرت جریر کو دیکھا کہ خطبہ کے دوران ان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے تو ان سے فرمایا کہ یہ چیز صرف چرواہے یا والی کے شایانِ شان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5681، ترقيم محمد عوامة 5610)