☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 5584 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ مِنَ الْحَقِّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَغْتَسِلَ أَحَدُهُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَأَنْ يَمَسَّ طِيبًا إنْ كَانَ عِنْدَهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ طِيبٌ فَإِنَّ الْمَاءَ لَهُ طِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں، اگر ان کے پاس خوشبو ہو تو خوشبو لگائیں اور اگر خوشبو نہ ہو تو پانی ان کے لئے خوشبو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5654، ترقيم محمد عوامة 5584)
حدیث نمبر: 5585 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" إنَّ مِنَ الْحَقِّ عَلَى الْمُسْلِمِ إذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ: السِّوَاكُ، وَأَنْ يَلْبَسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ، وَأَنْ يَتَطَيَّبَ بِطِيبٍ إنْ كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مسلمان پر لازم ہے کہ وہ مسواک کرے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنے اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو خوشبو لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5655، ترقيم محمد عوامة 5585)
حدیث نمبر: 5586 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا رَاحَ إلَى الْجُمُعَةِ اغْتَسَلَ، وَتَطَيَّبَ بِأَطْيَبِ طِيبٍ عِنْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب جمعہ کے لئے جاتے تو خوشبو لگاتے اور اپنے پاس موجود سب سے اچھی خوشبو لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5656، ترقيم محمد عوامة 5586)
حدیث نمبر: 5587 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَقُولُ بِرَأْيِي: وَيَمَسُّ طِيبًا إنْ كَانَ عِنْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اپنی رائے سے کہتا ہوں کہ اگر کسی کے پاس خوشبو ہو تو وہ جمعہ کے لئے جانے سے پہلے اسے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5657، ترقيم محمد عوامة 5587)
حدیث نمبر: 5588 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: " لَهَا غُسْلٌ وَطِيبٌ إنْ كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ جمعے کے لئے غسل اور خوشبو لازم ہے اگر اس کے پاس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5658، ترقيم محمد عوامة 5588)
حدیث نمبر: 5589 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْبَسْ أَفْضَلَ ثِيَابِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَتَطَيَّبْ بِأَطْيَبِ مَا تَجِدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنو اور اپنی سب سے اچھی خوشبو لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5659، ترقيم محمد عوامة 5589)
حدیث نمبر: 5590 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: " أَدْرَكْتُ ثَلَاثِينَ مِنْ مُزَيْنَةَ كُلُّهُمْ قَدْ طَعَنَ، أَوْ طُعِنَ، أَوْ ضَرَبَ، أَوْ ضُرِبَ، إذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، اغْتَسَلُوا وَلَبِسُوا مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِمْ وَتَطَيَّبُوا، ثُمَّ رَاحُوا وَصَلَّوْا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ جَلَسُوا فَبَثُّوا عِلْمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کے تیس آدمیوں سے ملا، ان میں سے ہر ایک نے نیزہ چلایا تھا یا نیزے کے زخم کھائے تھے، ہر ایک نے تلوار چلائی تھی یا تلوار کے زخم کھائے تھے۔ وہ سب جمعہ کے دن غسل کرتے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے اور خوشبو لگا کر جمعہ کے لئے جاتے۔ جمعے کی دو رکعتیں پڑھتے اور پھر بیٹھ کر علم سکھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5660، ترقيم محمد عوامة 5590)
حدیث نمبر: 5591 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُجَمِّرُ ثِيَابَهُ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر جمعے اپنے کپڑوں کو خوشبو کی دھونی دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5661، ترقيم محمد عوامة 5591)