☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 5484 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي فَرْوَةَ ، أَبِي الْأَحْوَصِ
حَدَّثّنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ السجدة، وَسُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں الم تنزیل السجدۃ اور مفصل میں سے کسی سورت کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5553، ترقيم محمد عوامة 5484)
حدیث نمبر: 5485 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُسْتَحَبُّ أَنْ يُقْرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِسُورَةٍ فِيهَا سَجْدَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات کو مستحب خیال کیا جاتا تھا کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھی جائے جس میں سجدہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5554، ترقيم محمد عوامة 5485)
حدیث نمبر: 5486 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَا شَهِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إلَّا الم تَنْزِيلُ، و هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں سورة الم تنزیل السجدۃ اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5555، ترقيم محمد عوامة 5486)
حدیث نمبر: 5487 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الْغَدَاةَ، إلَّا قَرَأَ بِسُورَةٍ فِيهَا سَجْدَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں ایسی سورت تلاوت فرمائی جس میں سجدہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5556، ترقيم محمد عوامة 5487)
حدیث نمبر: 5488 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ قَرَأَ فِي الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْحَشْرِ، وَسُورَةِ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الحشر اور سورة الجمعہ کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5557، ترقيم محمد عوامة 5488)
حدیث نمبر: 5489 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانُوا يَقْرَءُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِسُورَةٍ فِيهَا سَجْدَةٌ، فَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا، فَقَالَ: لَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ لوگ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت کی تلاوت کرتے تھے جس میں سجدہ ہو، میں نے اس بارے میں حضرت محمد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5558، ترقيم محمد عوامة 5489)
حدیث نمبر: 5490 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، سُفْيَانَ ، مُخَوَّلٍ ، مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِـ: آلم تَنْزِيلُ , و هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5559، ترقيم محمد عوامة 5490)
حدیث نمبر: 5491 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: " أَمَّنَا إبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفِ وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ فَصَلَّيْتُ وَرَاءَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَقَرَأَ الم تَنْزِيلُ و هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف نے مدینہ میں ہماری امامت کرائی۔ انہوں نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة دہر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5560، ترقيم محمد عوامة 5491)
حدیث نمبر: 5492 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِـ آلم تَنْزِيلُ و هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5561، ترقيم محمد عوامة 5492)
حدیث نمبر: 5493 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْأَعْوَرِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ صَلَّى بِهِمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الْفَجْرَ فَقَرَأَ بِهِمْ كهيعص"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة کھیعص کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5562، ترقيم محمد عوامة 5493)