☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن وہ کون سا وقت ہے جس میں خرید و فروخت ممنوع ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے دن وہ کون سا وقت ہے جس میں خرید و فروخت ممنوع ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 5426 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ، قَالَ: قَالَ لِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ: " إذَا عَلِمْتَ أَنَّ النَّهَارَ قَدِ انْتَصَفَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَا تَبْتَاعَنَّ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلثوم بن جبر فرماتے ہیں کہ حضرت مسلم بن یسار نے مجھ سے فرمایا کہ جمعہ کے دن جب تم دیکھو کہ دن آدھا ہوگیا ہے تو کوئی چیز نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5494، ترقيم محمد عوامة 5426)
حدیث نمبر: 5427 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ:" أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَانَ يَمْنَعُ النَّاسَ الْبَيْعَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز جمعہ کی اذان کے بعد لوگوں کو خریدوفروخت سے منع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5495، ترقيم محمد عوامة 5427)
حدیث نمبر: 5428 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جُوَيْبِرٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " إذَا زَالَتِ الشَّمْسُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَدْ حَرُمَ الْبَيْعُ وَالشِّرَاءُ حَتَّى تُقْضَى الصَّلَاةُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سورج زائل ہوجائے تو خریدو فروخت حرام ہوجاتی ہے جب تک نماز ادا نہ کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5496، ترقيم محمد عوامة 5428)
حدیث نمبر: 5429 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُمَا قَالَا ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت حسن بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5497، ترقيم محمد عوامة 5429)
حدیث نمبر: 5430 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو الْمِقْدَامِ مَوْلَى لِقُرَيْشٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , أَنَّهُ اشْتَرَى مِنْ رَجُلٍ شَيْئًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَقِيَهُ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ:" تَارِكْنِي الْبَيْعَ فَإِنِّي أَحْسَبُنِي اشْتَرَيْتُ مِنْكَ مَا اشْتَرَيْتُ بَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مقدام مولیٰ قریش کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت قاسم بن محمد نے جمعہ کے دن ایک آدمی سے کوئی چیز خریدی۔ پھر بعد میں اس سے ملاقات ہوئی تو اسے فرمایا کہ میری اس بیع کو ختم کردو کیونکہ میں نے انجانے میں وہ چیز زوال شمس کے بعد خریدی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5498، ترقيم محمد عوامة 5430)
حدیث نمبر: 5431 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَوْ غَيْرِهِ، قَالَ: " مَنْ بَاعَ شَيْئًا بَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَإِنَّ بَيْعَهُ مَرْدُودٌ ؛ لأَنَّ اللَّهَ نَهَى عَنِ الْبَيْعِ إذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ" , شَكَّ سُفْيَانُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس شخص نے جمعہ کے دن زوال شمس کے بعد بیع کی اس کی بیع مردود ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی اذان کے بعد بیع سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5499، ترقيم محمد عوامة 5431)
حدیث نمبر: 5432 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ بُرْدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: مَتَى يَحْرُمُ الْبَيْعُ وَالشِّرَاءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ:" كَانَ الْأَذَانُ عِنْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ فَأَحْدَثَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ التَّأْذِينَةَ الثَّالِثَةَ فَأُذِّنَ عَلَى الزَّوْرَاءِ ؛ لِيَجْتَمِعَ النَّاسُ، فَأَرَى أَنْ يُتْرَكَ الشِّرَاءُ وَالْبَيْعُ عِنْدَ التَّأْذِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت برد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے عرض کیا کہ جمعہ کے دن خریدو فروخت کب ممنوع ہوتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ پہلے اذان امام کے نکلنے کے وقت ہوتی تھی۔ پھر حضرت عثمان نے ایک تیسری اذان کا اضافہ کیا، جس کے بعد لوگوں کو جمع کرنے کے لئے منارہ پر اذان دی جانے لگی تاکہ لوگ جمع ہوجائیں۔ میرے خیال کے مطابق اس وقت خریدو فروخت کو ترک کردینا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5500، ترقيم محمد عوامة 5432)
حدیث نمبر: 5433 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ:" كَانَ بِالْمَدِينَةِ إذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُنَادُونَ فِي الْأَسْوَاقِ: حَرُمَ الْبَيْعُ حَرُمَ الْبَيْعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ کا معمول یہ تھا کہ جب جمعہ کے دن مؤذن اذان دے دیتا تو لوگ بازاروں میں اعلان کیا کرتے تھے کہ بیع حرام ہوگئی، بیع حرام ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5501، ترقيم محمد عوامة 5433)
حدیث نمبر: 5434 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي السَّاعَةِ الَّتِي تُرْجَى فِي الْجُمُعَةِ، قَالَ:" فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَحْرُمَ الْبَيْعُ إلَى أَنْ يَحِلَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی جمعہ کی ساعت قبولیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ بیع کے حرام ہونے سے حلال ہونے کا درمیانی وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5502، ترقيم محمد عوامة 5434)
حدیث نمبر: 5494 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ، قَالَ: قَالَ لِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ: " إذَا عَلِمْتَ أَنَّ النَّهَارَ قَدِ انْتَصَفَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَا تَبْتَاعَنَّ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلثوم بن جبر فرماتے ہیں کہ حضرت مسلم بن یسار نے مجھ سے فرمایا کہ جمعہ کے دن جب تم دیکھو کہ دن آدھا ہوگیا ہے تو کوئی چیز نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5494، ترقيم محمد عوامة 5426)