☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات جمعہ کے بعد دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جو حضرات جمعہ کے بعد دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 5408 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5476، ترقيم محمد عوامة 5408)
حدیث نمبر: 5409 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ :" , أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا نُجَيْدٍ مَا يَقُولُ النَّاسُ؟ قَالَ: وَمَا يَقُولُونَ؟، قَالَ يَقُولُونَ: إنَّكَ تُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ إلَى الْجُمُعَةِ فَتَكُونُ أَرْبَعًا، قَالَ: فَقَالَ عِمْرَانُ: لَأَنْ تَخْتَلِفَ النَّيَازِكُ بَيْنَ أَضْلَاعِي أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الْمُقْبِلَةُ صَلَّى الْجُمُعَةَ، ثُمَّ احْتَبَى فَلَمْ يُصَلِّ شَيْئًا حَتَّى أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا اے ابو نجید! آپ نے کچھ سنا کہ لوگ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے پوچھا لوگ کیا کہتے ہیں؟ بتانے والے نے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عمران اس لئے دو رکعتیں پڑھتے ہیں تاکہ چار رکعتیں پوری ہوجائیں! حضرت عمران نے فرمایا کہ میرے سینے میں پے در پے نیزوں کے وار ہوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں وہ کام کروں جو لوگ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد اگلے جمعے انہوں نے جمعہ کی نماز پڑھی، پھر حبوہ بنا کر بیٹھ گئے اور عصر کی نماز تک انہوں نے کوئی نماز نہ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5477، ترقيم محمد عوامة 5409)
حدیث نمبر: 5410 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" قَدِمَ عَلَيْنَا ابْنُ مَسْعُودٍ فَكَانَ يَأْمُرنَا أَنْ نُصَلِّيَ بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْنَا عَلِيٌّ أَمَرْنَا أَنْ نُصَلِّيَ سِتًّا، فَأَخَذْنَا بِقَوْلِ عَلِيٍّ وَتَرَكْنَا قَوْلَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ نُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، وہ ہمیں اس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے تو وہ ہمیں جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے۔ پس ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کو لے لیا اور حضرت عبد اللہ کے قول کو چھوڑ دیا۔ وہ پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر چار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5478، ترقيم محمد عوامة 5410)
حدیث نمبر: 5411 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ صَلَّى سِتًّا، رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھتے تھے۔ پہلے دو پھر چار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5479، ترقيم محمد عوامة 5411)
حدیث نمبر: 5412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ صَلَّى بَعْدَهَا سِتَّ رَكَعَاتٍ، رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد چھ رکعتیں پڑھتے تھے پہلے دو اور پھر چار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5480، ترقيم محمد عوامة 5412)
حدیث نمبر: 5413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى , عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ سِتَّ رَكَعَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5481، ترقيم محمد عوامة 5413)
حدیث نمبر: 5414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:" كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ سِتًّا، رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھا کرتے تھے، پہلے دو پھر چار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5482، ترقيم محمد عوامة 5414)
حدیث نمبر: 5415 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلِّ بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَلِّ بَعْدُ مَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے بعد پہلے دو رکعتیں پڑھ لو پھر اس کے بعد جتنی مرضی چاہو پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5483، ترقيم محمد عوامة 5415)
حدیث نمبر: 5416 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، سُهَيْلٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے جمعہ کے بعد کوئی نماز پڑھنی ہو وہ چار رکعتیں پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5484، ترقيم محمد عوامة 5416)
حدیث نمبر: 5417 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ:" كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5485، ترقيم محمد عوامة 5417)
حدیث نمبر: 5418 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5486، ترقيم محمد عوامة 5418)
حدیث نمبر: 5419 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5487، ترقيم محمد عوامة 5419)
حدیث نمبر: 5420 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور ان چاروں کے درمیان فصل نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5488، ترقيم محمد عوامة 5420)
حدیث نمبر: 5421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ صَلَّى بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود بن یزید کو جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5489، ترقيم محمد عوامة 5421)
حدیث نمبر: 5422 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ بَعْدَهَا أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5490، ترقيم محمد عوامة 5422)
حدیث نمبر: 5423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " إذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَإِذَا رَجَعَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن سلام پھیرے تو دو رکعتیں پڑھے اور جب واپس چلا جائے تو دو رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5491، ترقيم محمد عوامة 5423)
حدیث نمبر: 5424 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" كَانَ يُسْتَحَبُّ فِي الْأَرْبَعِ الَّتِي بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَنْ لَا يُسَلَّمَ بَيْنَهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے بعد کی چار رکعات میں مستحب یہ ہے کہ آدمی ان کے درمیان سلام نہ پھیرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5492، ترقيم محمد عوامة 5424)
حدیث نمبر: 5425 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5493، ترقيم محمد عوامة 5425)