☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5392 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَنَسٍ، وَالْحَسَنِ , قَالُوا: " إذَا أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَضَافَ إلَيْهَا أُخْرَى فَإِذَا أَدْرَكَهُمْ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب، حضرت انس اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5459، ترقيم محمد عوامة 5392)
حدیث نمبر: 5393 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ , قَالَا: " إذَا أَدْرَكَهُمْ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5460، ترقيم محمد عوامة 5393)
حدیث نمبر: 5394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا جَاءَ وَالْإِمَامُ جَالِسٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: يُصَلِّي أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز میں لوگوں کو قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پائے تو کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ چار رکعت ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5461، ترقيم محمد عوامة 5394)
حدیث نمبر: 5395 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُصَلِّي أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5462، ترقيم محمد عوامة 5395)
حدیث نمبر: 5396 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " إذَا أَدْرَكَهُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5463، ترقيم محمد عوامة 5396)
حدیث نمبر: 5397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، وَخِلَاسٍ , وَالْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5464، ترقيم محمد عوامة 5397)