☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کاذکر کیا جاسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کاذکر کیا جاسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5320 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ كَهْمَس، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ إِذْ خَطَبَ الْإِمَامُ لَمْ يُسَبِّحْ، لَمْ يَدْعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن یسار کا معمول یہ تھا کہ دورانِ خطبہ نہ تسبیح کہتے تھے اور نہ دعا مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5383، ترقيم محمد عوامة 5320)
حدیث نمبر: 5321 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مَيْمُونٍ:" أَنَّهُ كَرِهَ الْكَلَامَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَقَالَ: يَذْكُرُ اللَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون نے اس بات کو مکروہ خیال دیا ہے کہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کی جائے، وہ فرماتے ہیں کہ آدمی اللہ کا ذکر کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5384، ترقيم محمد عوامة 5321)
حدیث نمبر: 5322 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إذَا تَكَلَّمَ الْإِمَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَا كَلَامَ إلَّا أَنْ يَقْرَأَ قُرْآنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن بات شروع کردے تو پھر کوئی اور بات نہیں کرسکتا، البتہ قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5385، ترقيم محمد عوامة 5322)
حدیث نمبر: 5323 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلْقَمَةَ: أَقْرَأُ فِي نَفْسِي، قَالَ: لَعَلَّ ذَلِكَ أَنْ لَا يَكُونَ بِهِ بَأْسٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے حضرت علقمہ سے کہا کہ میں دورانِ خطبہ اپنے دل میں قرآن پڑھتا ہوں، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5386، ترقيم محمد عوامة 5323)
حدیث نمبر: 5324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا فِي الرَّجُلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنْ يَذْكُرَ اللَّهَ فِي نَفْسِهِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی جمعہ کے دن دورانِ خطبہ اپنے دل میں اللہ کا ذکر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5387، ترقيم محمد عوامة 5324)
حدیث نمبر: 5325 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا , عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَعِيدًا مِنَ الْإِمَامِ لَا يَسْمَعُ صَوْتَهُ يَقْرَأُ فِي أُذُنِ صَاحِبِهِ، قَالَ:" لَا أَعْلَمُ عَلَى الرَّجُلِ بَأْسًا أَنْ يَذْكُرَ اللَّهَ فِي نَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص امام سے اتنا دور ہو کہ امام کی آواز نہ سن سکے تو کیا وہ اپنے ساتھ بیٹھے آدمی کے کان میں تلاوت کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ انسان اس دوران اللہ کا ذکرکرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5388، ترقيم محمد عوامة 5325)