☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کر سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کر سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 5251 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " كَيْفَ كَانَ يَخْطُبُ النُّعْمَانُ؟، قَالَ: كَانَ يَلْمَعُ بِيَدَيْهِ، قَالَ: وَكَانَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ إذَا خَطَبَ ضَمَّ يَدَهُ عَلَى فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سماک بن حرب سے پوچھا کہ حضرت نعمان خطبہ کیسے دیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے۔ حضرت ضحاک بن قیس جب خطبہ دیتے تو اپنے ہاتھ کو اپنے منہ پر رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5314، ترقيم محمد عوامة 5251)
حدیث نمبر: 5252 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ:" قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الْمُسَبِّحَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو دیکھا کہ وہ منبر پر کھڑا اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کررہا ہے۔ انہوں نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو تباہ کرے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ خطبہ میں صرف اتنا اشارہ کیا کرتے تھے۔ یہ کہہ کر انہوں نے انگشت شہادت سے اشارہ کرکے دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5315، ترقيم محمد عوامة 5252)
حدیث نمبر: 5253 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذْنُ الإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنْ يُشِيرَ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ خطبہ کے دوران امام کی طرف سے اجازت دینے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ میں اپنے ایک ہاتھ سے اشارہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5316، ترقيم محمد عوامة 5253)
حدیث نمبر: 5254 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانُوا يَسْتَأْذِنُونَ الْإِمَامَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمَّا كَانَ زِيَادٌ وَكَثُرَ ذَلِكَ، قَالَ:" مَنْ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى أَنْفِهِ فَهُوَ إِذْنُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگ جب منبر پر امام سے اجازت طلب کیا کرتے تھے۔ زیاد کے دور حکومت میں یہ زیادہ ہوگیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جو اپنے ناک پر ہاتھ رکھے یہ اس کی طرف سے اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5317، ترقيم محمد عوامة 5254)