☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لئے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دور کعتیں پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لئے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دور کعتیں پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5204 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت سلیک غطفانی حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5266، ترقيم محمد عوامة 5204)
حدیث نمبر: 5205 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، مَنْصُورٌ ، وَأَبُو حُرَّةَ ، وَيُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، وَأَبُو حُرَّةَ ، وَيُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: " جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلَمْ يَكُنْ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ سلیک غطفانی حاضر ہوئے، انہوں نے دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5267، ترقيم محمد عوامة 5205)
حدیث نمبر: 5206 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبُو مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ " أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ أَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ رَكْعَتَيْهِ، ثُمَّ عَادَ إلَى خُطْبَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا تو خطبہ روک دیا۔ جب وہ دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو آپ نے پھر خطبہ شروع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5268، ترقيم محمد عوامة 5206)
حدیث نمبر: 5207 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد بن ابی الدرداء فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ دے رہا ہوتا تھا تو حضرت حسن دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5269، ترقيم محمد عوامة 5207)
حدیث نمبر: 5208 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ يَجِيءُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ اگر حضرت حسن امام کے خطبہ کے دوران مسجد میں آتے تو دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5270، ترقيم محمد عوامة 5208)
حدیث نمبر: 5209 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " إذَا جِئْتَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَإِنْ شِئْتَ رَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ، وَإِنْ شِئْتَ جَلَسْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تم مسجد میں آؤ تو چاہو تو دو رکعتیں پڑھ لو اور اگر چاہو تو بیٹھ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5271، ترقيم محمد عوامة 5209)