☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 5147 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " الْجُمُعَةُ لَا تَمْنَعُ مِنْ سَفَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ سفر سے نہیں روکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5209، ترقيم محمد عوامة 5147)
حدیث نمبر: 5148 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ:" أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ خَرَجَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ وَلَمْ يَنْتَظِرِ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ جمعہ کے دن اپنے ایک سفر پر نکلے اور جمعہ کی نماز کا انتظار نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5210، ترقيم محمد عوامة 5148)
حدیث نمبر: 5149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعَ:" أَنَّ ابْنًا لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ نُفَيْلٍ كَانَ بِأَرْضٍ لَهُ بِالْعَقِيقِ عَلَى رَأْسِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَلَقِيَ ابْنَ عُمَرَ غَدَاةَ الْجُمُعَةِ، فَأَخْبَرَهُ بِشَكْوَاهُ، فَانْطَلَقَ إلَيْهِ وَتَرَكَ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن وہ جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے اور اپنی ایک شکایت کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5211، ترقيم محمد عوامة 5149)
حدیث نمبر: 5150 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالسَّفَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَا لَمْ يَحْضُرْ وَقْتُ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کے وقت سے پہلے پہلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5212، ترقيم محمد عوامة 5150)
حدیث نمبر: 5151 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین بھی یونہی فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5213، ترقيم محمد عوامة 5151)
حدیث نمبر: 5152 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالسَّفَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5214، ترقيم محمد عوامة 5152)
حدیث نمبر: 5153 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ الزُّبَيْرِ مَخْرَجًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَصَلَّى الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی ذؤیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت زبیر کے ساتھ جمعہ کے دن ایک سفر پر نکلا، انہوں نے جمعہ کی چار رکعت نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5215، ترقيم محمد عوامة 5153)
حدیث نمبر: 5154 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، ابْنَ شِهَابٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ شِهَابٍ يُرِيدُ أَنْ يُسَافِرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ضَحْوَةً، فَقُلْتُ لَهُ: تُسَافِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ:" إنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کے دن دوپہر کے وقت سفر کرنے کا ارادہ کیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ جمعہ کے دن سفر کریں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن سفر فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5216، ترقيم محمد عوامة 5154)