☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے تو یہی کافی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کوئی آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے تو یہی کافی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 5095 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَغْتَسِلُ لِلْجَنَابَةِ وَالْجُمُعَةِ غُسْلًا وَاحِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ اور جنابت کے لئے ایک ہی غسل فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5155، ترقيم محمد عوامة 5095)
حدیث نمبر: 5096 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الْمَوَالِي، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، قَالَ:" كَانَ بَنُو أَخِي عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ يَغْتَسِلُونَ فِي الْحَمَّامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"، فَيَقُولُ عُرْوَةُ:" يَا بَنِي أَخِي إنَّمَا اغْتَسَلْتُمْ فِي الْحَمَّامِ مِنَ الْوَسَخِ فَاغْتَسِلُوا لِلْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ابی مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر کے بھتیجے جمعہ کے دن حمام میں غسل کیا کرتے تھے۔ حضرت عروہ نے ان سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجو! تم نے حمام میں میل کچیل دور کرنے کے لئے غسل کیا ہے۔ اب جمعہ کے لئے بھی غسل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5156، ترقيم محمد عوامة 5096)
حدیث نمبر: 5097 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي، أَنَّ أَبَاهَا حَدَّثَهَا:" أَنَّ بَعْضَ وَلَدِ أَبِي قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَنْفُضُ رَأْسَهُ مُغْتَسِلًا، فَقَالَ: لِلْجُمُعَةِ اغْتَسَلْتَ؟ فَقَالَ: لَا، وَلَكِنْ مِنَ الْجَنَابَةِ، قَالَ: فَأَعِدْ غُسْلًا لِلْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبد اللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے بیان کیا کہ ان کے والد فرماتے تھے کہ ابو قتادہ کے ایک صاحبزادے جمعہ کے دن غسل کرکے بالوں کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم نے جمعہ کے لئے غسل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں یہ جنابت کا غسل تھا۔ حضرت ابوقتادہ نے فرمایا کہ پھر جمعہ کے لئے بھی غسل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5157، ترقيم محمد عوامة 5097)