☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہو جائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہو جائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 5085 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ لِمَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنْ لَا يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ حَدَثٌ"، قَالَ: وَكَانُوا يَقُولُونَ:" إذَا أَحْدَثَ بَعْدَ الْغُسْلِ عَادَ إلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جمعہ کے غسل اور جمعہ کی نماز کے درمیان کوئی حدث نہ ہو۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو وہ اس حالت پر لوٹ آتا ہے جس پر وہ غسل سے پہلے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5145، ترقيم محمد عوامة 5085)
حدیث نمبر: 5086 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: فِي الرَّجُلِ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمّ يُحْدِثُ، قَالَ: يُعِيدُ الْغُسْلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو وہ دوبارہ غسل کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5146، ترقيم محمد عوامة 5086)
حدیث نمبر: 5087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ يُحْدِثُ بَعْدَ الْغُسْلِ ثُمَّ لَا يُعِيدُ غُسْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبد الرحمن بن ابزی اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے اگر غسل کے بعد ان کا وضو ٹوٹ جاتا تو دوبارہ غسل نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5147، ترقيم محمد عوامة 5087)
حدیث نمبر: 5088 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ " يَسْتَحِبُّ أَنْ لَا يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ حَدَثٌ" , وَقَالَ الْحَسَنُ:" إذَا أَحْدَثَ تَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت محمد اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ جمعہ کے غسل اور جمعہ کے دوران حدث نہ ہو۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب اسے حدث لاحق ہوجائے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5148، ترقيم محمد عوامة 5088)
حدیث نمبر: 5089 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ أَحْدَثَ أَجْزَأَهُ الْوُضُوءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد حدث لاحق ہوجائے تو اس کے لئے وضو کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5149، ترقيم محمد عوامة 5089)