☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: الوضوء يجزئ من الغسل
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجمعة← من قال: الوضوء يجزئ من الغسل
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 5060 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ حَيَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " رُبَّمَا وَجَدْتُ الْبَرْدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَا أَغْتَسِلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ بعض اوقات جمعہ کے دن مجھے سردی محسوس ہوتی ہے تو میں غسل نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5115، ترقيم محمد عوامة 5060)
حديث رقم: 5061 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْمَاعِيلُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کے دن وضو کرے تو یہ اچھا ہے اور جو غسل کرے تو یہ بہت ہی اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5116، ترقيم محمد عوامة 5061)
حديث رقم: 5062 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدَةُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: ذَكَرُوا غُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عِنْدَهُ، فَقَالَ أَبُو وَائِلٍ:" إنَّهُ لَيْسَ بِوَاجِبٍ، رُبَّ شَيْخٍ كَبِيرِ لَوِ اغْتَسَلَ فِي الْبَرْدِ الشَّدِيدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لَمَاتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل کے سامنے جمعہ کے دن کے غسل کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا واجب نہیں ہے۔ بہت سے بوڑھے ایسے ہیں کہ اگر وہ سخت سردی میں غسل کریں گے تو فوت ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5119، ترقيم محمد عوامة 5062)
حديث رقم: 5063 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى غُسْلًا وَاجِبًا إلَّا الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سوائے غسلِ جنابت کے کسی غسل کو واجب نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5120، ترقيم محمد عوامة 5063)
حديث رقم: 5064 مصنف ابن أبي شيبة
عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ لِلْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَذَلِكَ أَفْضَلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن وضو کیا تو ٹھیک ہے اور اگر کسی نے غسل کیا تو یہ افضل بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5121، ترقيم محمد عوامة 5064)
حديث رقم: 5065 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَدَنَا وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى، وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لئے آئے، امام کے قریب ہوکر خاموش رہے اور غور سے خطبہ سنے، اس کے اس جمعہ سے لے کر پچھلے جمعہ کے گناہ اور تین اضافی دنوں کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ جس شخص نے خطبہ کے دوران کنکریوں کو ہاتھ لگایا اس نے لغو کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5122، ترقيم محمد عوامة 5065)
حديث رقم: 5066 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ غُسْلِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ:" لَيْسَ غُسْلٌ وَاجِبٌ إلَّا مِنَ الْجَنَابَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سوائے جنابت کے کوئی غسل واجب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5123، ترقيم محمد عوامة 5066)
حديث رقم: 5067 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطِيَّةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ تَطَهَّرَ وَأَحْسَنَ الطُّهُورَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ، فَلَمْ يَلْهُ وَلَمْ يَجْهَلْ، كَانَ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى، وَالصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ , وَفِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ فَيَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إلَّا أَعْطَاهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اچھی طرح غسل کیا، پھر جمعہ کی نماز کے لئے آیا اور کوئی فضول اور جہالت والا کام نہ کیا تو یہ جمعہ پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ پانچوں نمازوں میں سے ہر نماز اپنے سے پہلی نماز تک کے لئے کفارہ ہے۔ جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اسے عطا کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5124، ترقيم محمد عوامة 5067)