☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک امام، ایک مرد اور ایک عورت ہوتو وہ کیسے نماز پڑھیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر ایک امام، ایک مرد اور ایک عورت ہوتو وہ کیسے نماز پڑھیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4984 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ وَامْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِهِ، فَجَعَلَ أَنَسًا عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةَ خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اور ہمارے گھر کی ایک عورت کو نماز اس طرح پڑھائی کہ میں آپ کے دائیں طرف کھڑا ہوا اور عورت آپ کے پیچھے کھڑی ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5037، ترقيم محمد عوامة 4984)
حدیث نمبر: 4985 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ أَنَسٍ فَقُمْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَقَامَتْ أُمُّ وَلَدِهِ خَلْفَنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے ساتھ نماز پڑھی، میں ان کے دائیں طرف کھڑا ہوا اور ان کی ایک ام ولد باندی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5038، ترقيم محمد عوامة 4985)
حدیث نمبر: 4986 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ:" جِئْتُ إِلَى عُرْوَةَ وَهُوَ يُصَلِّي وَخَلْفَهُ امْرَأَةٌ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةَ خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں حضرت عروہ کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے پیچھے ایک عورت تھی۔ انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا اور عورت ان کے پیچھے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5039، ترقيم محمد عوامة 4986)
حدیث نمبر: 4987 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا كَانَ الْإِمَامُ مَعَهُ رَجُلٌ وَاحِدٌ وَامْرَأَةٌ فَلْيَقُومُوا مُتَوَاتِرَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک عورت ہو تو وہ آگے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ یعنی عورت اس مقتدی مرد کے پیچھے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5040، ترقيم محمد عوامة 4987)