☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک امام اور ایک مقتدی ہو تو امام مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر ایک امام اور ایک مقتدی ہو تو امام مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 4960 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبُو بِشْرٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" بِتُّ ذَاتَ لَيْلَةٍ عِنْدَ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ , فَأَخَذَ بِذُؤَابَةٍ كَانَتْ لِي أَوْ بِرَأْسِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی خالہ حضرت میمونہ بنت حارث کے یہاں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ نے مجھے میرے بالوں یا میرے سر سے پکڑ کر مجھے دائیں طرف کھڑا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5013، ترقيم محمد عوامة 4960)
حدیث نمبر: 4961 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا آپ نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5014، ترقيم محمد عوامة 4961)
حدیث نمبر: 4962 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، شُرَحْبِيلَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5015، ترقيم محمد عوامة 4962)
حدیث نمبر: 4963 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" أَتَيْتُ عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ شِمَالِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیداللہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں ان کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5016، ترقيم محمد عوامة 4963)
حدیث نمبر: 4964 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَهُ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے ساتھ نما ز پڑھی انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5017، ترقيم محمد عوامة 4964)
حدیث نمبر: 4965 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " قَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي عَنْ يَسَارِهِ فَحَوَّلَهُ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بائیں طرف کھڑا ہوکر نماز پڑھ رہا تھا، انہوں نے اسے اپنے دائیں طرف لاکھڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5018، ترقيم محمد عوامة 4965)
حدیث نمبر: 4966 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ " إِذَا صَلَّى مَعَهُ رَجُلٌ أَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھتا تو وہ اسے اپنے دائیں طرف کھڑا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5019، ترقيم محمد عوامة 4966)
حدیث نمبر: 4967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" دَخَلْتُ مَعَ مَكْحُولٍ مَسْجِدَ دِمَشْقَ وَقَدْ صَلَّى أَهْلُهُ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ بِصَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ میں حضرت مکحول کے ساتھ دمشق کی مسجد میں داخل ہوا۔ وہاں کے لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کرکے نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5020، ترقيم محمد عوامة 4967)
حدیث نمبر: 4968 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُقِيمُهُ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام اپنے ایک مقتدی کو اپنے دائیں طرف کھڑا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5021، ترقيم محمد عوامة 4968)
حدیث نمبر: 4969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ كَانَ " إِذَا قَامَ مَعَهُ رَجُلٌ أَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ ایک آدمی ہو تو اسے اپنے دائیں جانب کھڑا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5022، ترقيم محمد عوامة 4969)
حدیث نمبر: 4970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ:" جِئْتُ إِلَى عُرْوَةَ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں حضرت عروہ کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5023، ترقيم محمد عوامة 4970)
حدیث نمبر: 4971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَنْهُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" يُقِيمُهُ عَنْ يَسَارِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے اپنے بائیں طرف کھڑا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5024، ترقيم محمد عوامة 4971)