☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک نماز میں آیتیں گننا جائز ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جن حضرات کے نزدیک نماز میں آیتیں گننا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4923 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، مَسْرُوقٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ عَلَيْهِ الصَّلاةُ وَالسَّلامُ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسَ بِأَصْحَابِهِ , فَلَمْ يُوقِظْهُمْ مَعَ تَعْرِيسِهِمْ إِلَّا الشَّمْسُ فَقَامَ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى"، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لَنَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے۔ آپ نے رات کے آخری حصہ میں پڑاؤ ڈالا اور نیند کے غلبے کی وجہ سے ایسی آنکھ لگی کہ سورج کی کرنوں نے آکر جگایا۔ آپ نے مؤذن کو اذان کا حکم دیا، اس نے اذان دی، پھر اقامت کہی اور آپ نے نماز پڑھائی۔ حضرت مسروق کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طلوع شمس کی نماز ہمیں محبوب تھی کہ دنیا کی ساری چیزیں اس کے سامنے ہیچ نظر آتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4975، ترقيم محمد عوامة 4923)
حدیث نمبر: 4924 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، مَسْرُوقٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4976، ترقيم محمد عوامة 4924)
حدیث نمبر: 4925 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَمَا جَازَ الْوَادِيَ ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ فَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الْفَرِيضَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وادی کو عبور کرنے کے بعد فجر کی دو سنتیں ادا فرمائیں۔ پھر حضرت بلال کو حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی پھر آپ نے فرض نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4977، ترقيم محمد عوامة 4925)
حدیث نمبر: 4926 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُجْزِئُ الرَّجُلَ أَنْ يَقْضِيَ الصَّلَاةَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کئی نمازوں کو ایک اقامت کے ساتھ ادا کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4978، ترقيم محمد عوامة 4926)
حدیث نمبر: 4927 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَوْ أَمْسَسْتَنَا الْأَرْضَ فَنِمْنَا وَرَعَتْ رِكَابُنَا، قَالَ: فَمَنْ يَحْرُسُنَا؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَا، قَالَ: فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي فَلَمْ يُوقِظْنَا إِلَّا وَقَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَلَمْ يَسْتَيْقِظْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِكَلَامِنَا، قَالَ: فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى بِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک رات ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کیا۔ ایک جگہ پہنچ کر ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اگر ہم کچھ دیر کے لیے پڑاؤ ڈال لیں تو ہم کچھ دیر سوجائیں گے اور ہماری سواریاں چر لیں گے۔ چناچہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا پہرہ کون دے گا؟ میں نے کہا میں پہرہ دوں گا۔ لیکن مجھے نیند آگئی اور ہم اس وقت سو کر اٹھے جب سورج طلوع ہوچکا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہماری باتوں کی وجہ سے بیدار ہوئے۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا انہوں نے اذان اور اقامت کہی اور آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4979، ترقيم محمد عوامة 4927)