☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سفر پر نکلنے سے پہلے نماز پڑھنا مستحب ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← سفر پر نکلنے سے پہلے نماز پڑھنا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4907 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يَعْمِدَ الرَّجُلُ عَلَى الْحَائِطِ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ وَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا فِي التَّطَوُّعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی فرض نماز کے دوران بلا عذر دیوار سے سہارا لے۔ البتہ نفل میں ایسے کرنا جائز قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4959، ترقيم محمد عوامة 4907)
حدیث نمبر: 4908 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يَتَسَانَدَ الرَّجُلُ عَلَى الْحَائِطِ فِي الصَّلَاةِ وَكَانَ يَكْرَهُ رَفْعَ رِجْلَيْهِ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی دیوار سے نماز میں سہارا لے، وہ بغیر عذر کے دونوں پاؤں کو اٹھانا بھی مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4960، ترقيم محمد عوامة 4908)
حدیث نمبر: 4909 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يَرْفَعَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى فِي الصَّلَاةِ وَيَسْتَنِدَ إِلَى جِدَارٍ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی نماز میں ایک پاؤں اٹھائے اور اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ بغیر عذر کے دیوار سے سہارا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4961، ترقيم محمد عوامة 4909)
حدیث نمبر: 4910 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ بِقَدْرِ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جتنا سہارا لے گا اس کے اجر میں اتنی ہی کمی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4962، ترقيم محمد عوامة 4910)
حدیث نمبر: 4911 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فَيَتَوَكَّأُ عَلَى الْحَائِطِ، قَالَ:" يَنْقُصُ مِنْ صَلَاتِهِ بِقَدْرِ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اس شخص کے بارے میں جو نماز کے دوران کسی دیوار وغیرہ سے سہارا لے فرماتے ہیں کہ جتنا سہارا لے گا اس کی نماز میں اتنی ہی کمی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4963، ترقيم محمد عوامة 4911)
حدیث نمبر: 4912 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَعْتَمِدَ عَلَى الْحَائِطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نماز میں دیوار کا سہارا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4964، ترقيم محمد عوامة 4912)
حدیث نمبر: 4913 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَى شَيْءٍ فِي الْفَرِيضَةِ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ , وَكَانَ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا فِي التَّطَوُّعِ" , وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَكْرَهُهُ فِي الْفَرِيضَةِ وَالتَّطَوُّعِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی فرض نماز میں بلا عذر کسی چیز کا سہارا لے۔ البتہ فرض نماز میں وہ اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ حضرت ابن سیرین فرض اور نفل دونوں میں اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4965، ترقيم محمد عوامة 4913)