☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے دیوار سے سہارا لے سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے دیوار سے سہارا لے سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 4896 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، قَالَ:" كَتَبْتُ إِلَى عُمَرَ مِنْ نَجْرَانَ لَمْ يَجِدُوا مَكَانًا أَنْظَفَ وَلَا أَجْوَدَ مِنْ بِيَعَةٍ , فَكَتَبَ نَضِّحُوهَا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَصَلُّوا فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو نجران سے خط لکھا گیا کہ وہاں لوگوں کے پاس نماز پڑھنے کے لئے گرجا گھر سے بہتر اور صاف جگہ کوئی نہیں۔ کیا وہاں نماز پڑھ لیں؟ حضرت عمر نے جواب میں فرمایا کہ اس جگہ کو پانی اور بیری سے صاف کرکے نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4944، ترقيم محمد عوامة 4896)
حدیث نمبر: 4897 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت حسن اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ گرجا گھروں میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4945، ترقيم محمد عوامة 4897)
حدیث نمبر: 4898 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ " الصَّلَاةِ فِي الْكَنَائِسِ وَالْبِيَعِ فَلَمْ يَرَ بِهَا بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے گرجا گھر اور کلیسا میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4948، ترقيم محمد عوامة 4898)
حدیث نمبر: 4899 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4949، ترقيم محمد عوامة 4899)
حدیث نمبر: 4900 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِي الْكَنِيسَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ یہودیوں کی عبادت گاہ میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4951، ترقيم محمد عوامة 4900)
حدیث نمبر: 4901 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَرِهَهُ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کو مکروہ اور حضرت محمد نے جائز بتایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4952، ترقيم محمد عوامة 4901)
حدیث نمبر: 4902 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " كَرِهَ الصَّلَاةَ فِي الْكَنِيسَةِ إِذَا كَانَ فِيهَا تَصَاوِيرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر گرجا میں تصاویر ہوں تو وہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4954، ترقيم محمد عوامة 4902)
حدیث نمبر: 4903 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَؤُمُّ النَّاسَ فَوْقَ كَنِيسَةٍ وَالنَّاسُ أَسْفَلَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی ہند کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ایک کلیسا پر کھڑے ہوکر لوگوں کو نماز پڑھاتے دیکھا جبکہ لوگ آپ کے نیچے کھڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4955، ترقيم محمد عوامة 4903)
حدیث نمبر: 4904 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَؤُمُّ النَّاسَ فِي كَنِيسَةٍ بِالشَّامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن رافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ملک شام میں ایک کلیسا میں نماز پڑھاتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4956، ترقيم محمد عوامة 4904)
حدیث نمبر: 4905 مصنف ابن ابی شیبہ
مُلَازِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْنَاهُ أَنَّ بِأَرْضِنَا بِيَعَةً لَنَا , فَاسْتَوْهَبْنَاهُ فَضْلَ طَهُورِهِ , فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ مَضْمَضَ ثُمَّ جَعَلَهُ لَنَا فِي إِدَاوَةٍ، فَقَالَ:" اخْرُجُوا بِهِ مَعَكُمْ فَإِذَا قَدِمْتُمْ بَلَدَكُمْ فَاكْسِرُوا بيعتَكُمْ وَانْضَحُوا مَكَانَهَا بِالْمَاءِ وَاتَّخِذُوهَا مَسْجِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک وفد کی صورت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا کہ ہماری سرزمین میں ایک گرجا ہے۔ ہم نے اسے پاک کرنے کے لئے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی مانگا۔ آپ نے پانی منگوا کر وضو کیا اور پھر کلی کی اور بچا ہوا پانی ہمارے ایک برتن میں رکھ کر فرمایا کہ اسے اپنے ساتھ لے جاؤ، جب تم اپنے علاقے میں پہنچو تو اپنے گرجے کو گرا دو اور اس جگہ یہ والا پانی چھڑکو اور اس جگہ کو مسجد بنالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4957، ترقيم محمد عوامة 4905)
حدیث نمبر: 4906 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ الْحَرَازِيُّ، أَنَّ أَبَا مُوسَى " صَلَّى فِي كَنِيسَةٍ بِدِمَشْقَ، يُقَالُ لَهَا: كَنِيسَةُ يُحَنَّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ازہر حرازی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے دمشق کے ایک گرجا میں نماز پڑھی، اسے یوحنا کا گرجا کہا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4958، ترقيم محمد عوامة 4906)