مُلَازِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْنَاهُ أَنَّ بِأَرْضِنَا بِيَعَةً لَنَا , فَاسْتَوْهَبْنَاهُ فَضْلَ طَهُورِهِ , فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ مَضْمَضَ ثُمَّ جَعَلَهُ لَنَا فِي إِدَاوَةٍ، فَقَالَ:" اخْرُجُوا بِهِ مَعَكُمْ فَإِذَا قَدِمْتُمْ بَلَدَكُمْ فَاكْسِرُوا بيعتَكُمْ وَانْضَحُوا مَكَانَهَا بِالْمَاءِ وَاتَّخِذُوهَا مَسْجِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک وفد کی صورت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا کہ ہماری سرزمین میں ایک گرجا ہے۔ ہم نے اسے پاک کرنے کے لئے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی مانگا۔ آپ نے پانی منگوا کر وضو کیا اور پھر کلی کی اور بچا ہوا پانی ہمارے ایک برتن میں رکھ کر فرمایا کہ اسے اپنے ساتھ لے جاؤ، جب تم اپنے علاقے میں پہنچو تو اپنے گرجے کو گرا دو اور اس جگہ یہ والا پانی چھڑکو اور اس جگہ کو مسجد بنالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4957، ترقيم محمد عوامة 4905)