☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس صورت میں فرماتے ہیں کہ وہ باقی نماز کو امام کے ساتھ پورا کرے اور اس باقی نماز کونفل بنائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو حضرات اس صورت میں فرماتے ہیں کہ وہ باقی نماز کو امام کے ساتھ پورا کرے اور اس باقی نماز کونفل بنائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4882 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ أَنَّهُ قَالَ: فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ رَكْعَتَيْنِ مِنَ الْفَرِيضَةِ وَحْدَهُ ثُمَّ تُقَامُ الصَّلَاةُ، قَالَ:" يُصَلِّي مَعَهُمْ وَلَا يَعْتَدُّ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی مسجد میں آکر اپنی فرض نماز اکیلے پڑھ لے اور پھر جماعت کھڑی ہوجائے تو وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے اور اپنی نماز کو شمار نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4927، ترقيم محمد عوامة 4882)
حدیث نمبر: 4883 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ وَالْمُغِيرَةُ , عَنِ الشَّعْبِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حضرت حسن، حضرت شعبہ اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ اپنی نماز کا سلام پھیر دے اور امام کے ساتھ اس کی نماز میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4928، ترقيم محمد عوامة 4883)
حدیث نمبر: 4884 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: أَظُنُّهُ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: " يَقْطَعُهَا ثُمَّ يَدْخُلُ مَعَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ اپنی نماز توڑ کر ان کی جماعت میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4931، ترقيم محمد عوامة 4884)
حدیث نمبر: 4885 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادًا، يَقُولُ: " أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يَتَكَلَّمَ وَيَدْخُلَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ کلام کرے اور پھر ان کی جماعت میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4932، ترقيم محمد عوامة 4885)
حدیث نمبر: 4886 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ فِي الْفَرِيضَةِ ثُمَّ فَجِئَتْهُ الْإِقَامَةُ قَطَعَهَا وَكَانَتْ لَهُ نَافِلَةً وَدَخَلَ فِي الْفَرِيضَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی فرض نماز شروع کرے اور اسی نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو وہ اپنی نماز توڑ دے، وہ اس کے لئے نفل بن جائے گی اور وہ ان کے ساتھ فرض نماز میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4933، ترقيم محمد عوامة 4886)