☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر امام کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور مقتدی کوئی دوسری نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر امام کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور مقتدی کوئی دوسری نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4797 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُصَلِّي الْعَصْرَ فَإِذَا فَرَغَ صَلَّى الظُّهْرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ (اگر ظہر کی نماز چھوٹ گئی ہو تو) پہلے عصر کی نماز پڑھے پھر ظہر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4839، ترقيم محمد عوامة 4797)
حدیث نمبر: 4798 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إِذَا ذَكَرَ وَهُوَ فِي الْعَصْرِ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ الظُّهْرَ فَإِنَّهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ ثُمَّ يُصَلِّي الظُّهْرَ بَعْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کو عصر کی نماز کے دوران یاد آئے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو پہلے عصر کی نماز پڑھ لے پھر ظہر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4840، ترقيم محمد عوامة 4798)
حدیث نمبر: 4799 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا ذَكَرْتَ وَأَنْتَ تُصَلِّي الْعَصْرَ أَنَّكَ لَمْ تُصَلِّ الظُّهْرَ مَضَيْتَ فِيهَا ثُمَّ صَلَّيْتَ الظُّهْرَ فَإِذَا صَلَّيْتَ الْعَصْرَ وذَكَرْتَ أَنَّكَ لَمْ تُصَلِّ الظُّهْرَ فَصَلَّيْتَ أَجْزَأَتْكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ اگر تمہیں عصر کی نماز کے دوران یاد آئے کہ تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو عصر کی نماز پڑھتے رہو، اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھو۔ جب تمہیں عصر کی نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے کہ تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو تمہاری عصر کی نماز ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4841، ترقيم محمد عوامة 4799)
حدیث نمبر: 4800 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4842، ترقيم محمد عوامة 4800)