☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← سجود السهو والعمل في الصلاة← الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 4770 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، قَتَادَةُ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا، فَكَفَّارَتُهُ أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا نماز پڑھے بغیر سوجائے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4810، ترقيم محمد عوامة 4770)
Hadith No.: 4771 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَلْقَمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ , فَذَكَرُوا أَنَّهُمْ نَزَلُوا دَهَاسًا مِنَ الْأَرْضِ يَعْنِي بِالدَّهَاسِ: الرَّمْلَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يَكْلَؤُنَا"، فَقَالَ بِلَالٌ: أَنَا , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذًا نَنَامُ"، قَالَ: فَنَامُوا حَتَّى طَلَعَتْ عَلَيْهِمُ الشَّمْسُ، قَالَ: فَاسْتَيْقَظَ نَاسٌ فِيهِمْ فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَفِيهِمْ عُمَرُ، فَقُلْنَا: اهْضِبُوا يَعْنِي تَكَلَّمُوا، قَالَ فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" افْعَلُوا كَمَا كُنْتُمْ تَفْعَلُونَ"، قَالَ: كَذَلِكَ لِمَنْ نَامَ أَوْ نَسِيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آرہے تھے تو ہم نے ایک ریتلی زمین پر پڑاؤ ڈالا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمیں کون جگائے گا؟ حضرت بلال نے عرض کیا کہ میں جگاؤں گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر ہم سو جاتے ہیں۔ چناچہ سب لوگ سو گئے اور سوئے رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ پھر کچھ لوگ اٹھے جن میں فلاں فلاں اور حضرت عمر بھی تھے۔ ہم نے کہا کہ چلو بات کرو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بیدار ہوئے اور فرمایا کہ جس طرح تم کررہے تھے کرتے رہو۔ چناچہ ہم نے ایسا ہی کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز کے وقت سو جائے یا بھول جائے اس کے لئے یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4811، ترقيم محمد عوامة 4771)
Hadith No.: 4772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: عَرَّسْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَلَمْ نَسْتَيْقِظْ حَتَّى آذَتْنَا الشَّمْسُ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ بِرَأْسِ رَاحِلَتِهِ ثُمَّ لِيَتَنَحَّ عَنْ هَذَا الْمَنْزِلِ" , ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک رات کے آخری حصہ میں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑاؤ ڈالا، صبح ہم میں سے کوئی بیدار نہ ہوا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ ہر شخص اپنی سواری کو پکڑ کر اس جگہ سے نکل جائے۔ پھر آپ نے پانی منگوا کر وضو فرمایا اور دو سجدے کئے۔ پھر نماز کے لئے اقامت کہی گئی اور آپ نے نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4812، ترقيم محمد عوامة 4772)
Hadith No.: 4773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرِهِ الَّذِي نَامُوا فِيهِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّكُمْ كُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْكُمْ أَرْوَاحَكُمْ فَمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَإِذَا اسْتَيْقَظَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سفر میں جس میں سب سوئے رہ گئے اور سورج طلوع ہوگیا تھا، فرمایا ”تم مردہ حالت میں تھے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے اندر تمہاری روحوں کو واپس لوٹایا۔ جو نماز کے وقت سو جائے یا اسے نماز پڑھنا بھول جائے تو جب جاگے اور جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4813، ترقيم محمد عوامة 4773)
Hadith No.: 4774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا نَامَ الرَّجُلُ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَ، فَلْيُصَلِّ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَوْ ذَكَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا سو جائے تو جب یاد آئے اور جب بیدار ہو اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4814، ترقيم محمد عوامة 4774)
Hadith No.: 4775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، وَسَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، وَسَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ اخْتَلَفَا فِي الَّذِي يَنْسَى صَلَاتَهُ، فَقَالَ عِمْرَانُ:" يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرهَا" , وَقَالَ سَمُرَةُ:" يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَ وَفِي وَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب اور حضرت عمران بن حصین کا اس شخص کے بارے میں اختلاف ہوگیا جو نماز پڑھنا بھول جائے۔ حضرت عمران بن حصین نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اور حضرت سمرہ نے فرمایا کہ جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے یا اگلے دن اس کے وقت میں پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4815، ترقيم محمد عوامة 4775)
Hadith No.: 4776 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ نخفٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يُصَلِّي إِذَا ذَكَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب اسے یاد آجائے اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4816، ترقيم محمد عوامة 4776)
Hadith No.: 4777 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى , عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ " يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَيُصَلِّي مِثْلَهَا مِنَ الْغَدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جب اسے یاد آجائے اس وقت پڑھ لے اور اگلے دِن اس کے وقت اسی جیسی نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4817، ترقيم محمد عوامة 4777)
Hadith No.: 4778 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا، قَالَ: يُصَلِّي مَتَى ذَكَرَهَا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ أَوْ عِنْدَ غُرُوبِهَا ثُمَّ قَرَأَ وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي سورة طه آية 14 قَالَ: إِذَا ذَكَرْتَهَا فَصَلِّهَا فِي أَيِّ سَاعَةٍ كُنْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہ جائے تو طلوع شمس یا غروب شمس کے وقت اسے جب بھی یاد آجائے اس وقت پڑھ لے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت فرمائی { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِذِکْرِی } پھر فرمایا کہ جب تمہیں یاد آجائے اس وقت پڑھ لو خواہ وہ کوئی بھی وقت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4818، ترقيم محمد عوامة 4778)
Hadith No.: 4779 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي ذَرٍّ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ في الصَّلَاةِ تَنْسَى، قَالَا:" يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر اور حضرت عبدا لرحمن بن عوف اس شخص کے بارے میں جو نماز پڑھنا بھول جائے فرماتے ہیں کہ جب اسے یاد آجائے اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4819، ترقيم محمد عوامة 4779)
Hadith No.: 4780 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ جَوَادٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " مَا كَانَ لَكَ أَحَدٌ يَهُبُّكَ، فَصَلِّهَا لِلذِّكْرَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ تمہیں جگانے والا کوئی نہ تھا؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری یاد کے لئے نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4820، ترقيم محمد عوامة 4780)
Hadith No.: 4781 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ، قَالَا: " وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي سورة طه آية 14 أَيْ صَلِّهَا إِذَا ذَكَرْتَهَا وَقَدْ نَسِيتَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم اس آیت { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِذِکْرِی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر تم نماز پڑھنا بھول جاؤ تو جب یاد آجائے اس وقت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4821، ترقيم محمد عوامة 4781)
Hadith No.: 4782 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ صَلَاةَ الْعَصْرِ حَتَّى اصْفَارَّتِ الشَّمْسُ، قَالَ:" يُصَلِّيهَا لَيْسَتْ كَشَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صخر بن جویریہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور سورج زرد پڑجائے تو اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ادا کرلے، نماز جیسی کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4822، ترقيم محمد عوامة 4782)
Hadith No.: 4783 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، قَالَ: " يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب یاد آئے اس وقت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4823، ترقيم محمد عوامة 4783)
Hadith No.: 4784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَنَامُ عَنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ حَتَّى تَبْزُغَ الشَّمْسُ، قَالَ:" يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جائے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ اسے اس وقت ادا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4824، ترقيم محمد عوامة 4784)
Hadith No.: 4785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، جَعْفَرٍ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" تَزَحْزَحُوا عَنِ الْمَكَانِ الَّذِي أَصَابَتْكُمْ فِيهِ الْغَفْلَةُ فَصَلَّى ثُمَّ قَالَ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي سورة طه آية 14"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز کے وقت سو گئے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ آپ نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ اس جگہ کو چھوڑ دو جس میں تم پر غفلت طاری ہوئی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی: { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِذِکْرِی } [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4825، ترقيم محمد عوامة 4785)
Hadith No.: 4822 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ صَلَاةَ الْعَصْرِ حَتَّى اصْفَارَّتِ الشَّمْسُ، قَالَ:" يُصَلِّيهَا لَيْسَتْ كَشَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صخر بن جویریہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور سورج زرد پڑجائے تو اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ادا کرلے، نماز جیسی کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4822، ترقيم محمد عوامة 4782)