☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 4707 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" كَانُوا يُتِمُّونَ وَيُوجِزُونَ وَيُبَادِرُونَ الْوَسْوَسَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اسلاف نماز کو پوری طرح پڑھتے تھے لیکن مختصر رکھتے تھے اور اسے شیطانی وساوس سے بچاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4745، ترقيم محمد عوامة 4707)
حدیث نمبر: 4708 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ مِنْ أَخَفِّ النَّاسِ صَلَاةً وَأَوْجَزَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تمام لوگوں سے زیادہ مختصر اور خفیف تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4746، ترقيم محمد عوامة 4708)
حدیث نمبر: 4709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُهَاجِرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ الصَّلَاةَ فِي مَوْضِعٍ أَخَفَّ مِنْهَا فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَائِطَيْنِ" , يَعْنِي مَسْجِدَ الْكُوفَةِ الْأَعْظَمَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں جتنی مختصر نماز ان دونوں دیواروں کے درمیان یعنی کوفہ کی جامع مسجد میں دیکھی ہے اور کہیں نہیں دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4747، ترقيم محمد عوامة 4709)
حدیث نمبر: 4710 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ , عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: " كُنَّ النِّسَاءُ إِذَا مَرَرْنَ عَلَى عَبِيدَةَ وَهُوَ يُصَلِّي، قُلْنَ خَفِّفُوا، فَإِنَّهَا صَلَاةُ عَبِيدَةَ" , يَعْنِي مِنْ خِفَّتِهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن قیس کہتے ہیں کہ عورتیں جب حضرت عبیدہ کے پاس سے گذرتیں اور وہ نماز پڑھ رہے ہوتے تو ایک دوسری سے کہتیں کہ مختصر نماز پڑھا کرو کیونکہ دیکھو حضرت عبیدہ کی نما ز کتنی مختصر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4748، ترقيم محمد عوامة 4710)