☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره الالتفات في الصلاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← سجود السهو والعمل في الصلاة← من كره الالتفات في الصلاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 4565 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، أَبِيهِ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ , فَقَالَ:" اخْتِلَاسَةٌ يَخْتَلِسُهَا الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے کے بارے میں سوال کیا تو آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شیطان کی طرف سے بندے کی نماز میں چوری کا ایک طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4601، ترقيم محمد عوامة 4565)
Hadith No.: 4566 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ , قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ " لَا يَلْتَفِتُ إِذَا صَلَّى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نماز پڑھتے ہوئے ادھر ادھر متوجہ نہ ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4602، ترقيم محمد عوامة 4566)
Hadith No.: 4567 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّالَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلًا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الصَّلَاةِ فَجَعَلَ يَلْتَفِتُ فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ حِينَ قَضَى الصَّلَاةَ، فَقَالَ:" لَا تَلْتَفِتْ وَلَمْ يَعِبِ الرَّكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا اس نے سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعتیں ادا کیں اور ان میں ادھر ادھر متوجہ ہوتا رہا۔ جب اس نے نماز مکمل کرلی تو حضرت عمر نے اسے اپنا کوڑا مارا اور فرمایا کہ نماز میں ادھر ادھر متوجہ نہ ہوا کرو۔ آپ نے ان دو رکعتوں پرا سے کچھ نہ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4603، ترقيم محمد عوامة 4567)
Hadith No.: 4568 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَزَالُ مُقْبِلًا عَلَى الْعَبْدِ مَا دَامَ فِي صَلَاتِهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ أَوْ يَلْتَفِتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی نماز کی طرف متوجہ رہتے ہیں جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے اور جب تک وہ ادھر ادھر متوجہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4604، ترقيم محمد عوامة 4568)
Hadith No.: 4569 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ السَّهْمِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ :" أَيُّهَا النَّاسُ , إِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِلْمُلْتَفِتِ وَإِنْ غُلِبْتُمْ عَلَى تَطَوُّعٍ فَلَا تُغْلَبُوا عَلَى الْمَكْتُوبَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ اے لوگو! نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے بچو، اس لئے کہ ادھر ادھر متوجہ ہونے سے نماز نہیں ہوتی، اگر نفل نماز میں تمہارا دھیان بٹ بھی جائے تو فرض میں اپنے خیالات کو منتشر نہ ہونے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4605، ترقيم محمد عوامة 4569)
Hadith No.: 4570 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4606، ترقيم محمد عوامة 4570)
Hadith No.: 4571 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : " الِالْتِفَاتُ فِي الصَّلَاةِ خُلْسَةٌ يَخْتَلِسُهَا الشَّيْطَانُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا شیطان کا نماز میں سے چوری کا ایک طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4607، ترقيم محمد عوامة 4571)
Hadith No.: 4572 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: " إِذَا صَلَّيْتَ فَإِنَّ رَبَّكَ أَمَامَكَ وَأَنْتَ مُنَاجِيهِ فَلَا تَلْتَفِتْ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پڑھتے ہو تو تمہارا رب تمہارے سامنے ہوتا ہے اور تم اس سے سرگوشی اور باتیں کرتے ہو اس لئے ادھر ادھر متوجہ مت ہوا کرو۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم! تو کس طرف متوجہ ہوتا ہے؟ میں ہر اس چیز سے بہتر ہوں جس کی طرف تو متوجہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4608، ترقيم محمد عوامة 4572)
Hadith No.: 4573 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " مَا يُؤْمَنُ هَذَا الَّذِي يَلْتَفِتُ فِي الصَّلَاةِ، أَنْ يُقَلِّبَ اللَّهُ وَجْهَهُ , اللَّهُ مُقْبِلٌ عَلَيْهِ وَهُوَ مُلْتَفِتٌ عَنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہوتا ہے اس کے بارے میں ڈر ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو پھیر نہ دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہے اور وہ کسی اور طرف لگا ہوا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4610، ترقيم محمد عوامة 4573)
Hadith No.: 4574 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنْقِذٍ، قَالَ: " إِذَا قَامَ الرَّجُلُ إِلَى الصَّلَاةِ، أَقْبَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ، فَإِذَا الْتَفَتَ أَعْرَضَ عَنْهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن منقذ فرماتے ہیں کہ جب بند ہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں، جب بندہ ادھر ادھر متوجہ ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے اعراض فرمالیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4611، ترقيم محمد عوامة 4574)
Hadith No.: 4575 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" هُوَ يُنْقِصُ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ادھر ادھر متوجہ ہونا نماز کو ناقص کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4612، ترقيم محمد عوامة 4575)
Hadith No.: 4576 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا وَالْقَاسِمَ " لَا يَلْتَفِتَانِ فِي صَلَاتِهِمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم اور حضر ت قاسم نماز میں ادھر ادھر متوجہ نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4613، ترقيم محمد عوامة 4576)
Hadith No.: 4577 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " إِذَا قَامَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ أَقْبَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ مَا لَمْ يَلْتَفِتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف اس وقت تک توجہ فرماتے ہیں جب تک وہ ادھر ادھر متوجہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4614، ترقيم محمد عوامة 4577)
Hadith No.: 4578 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِي، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي مَرَضِهِ: أَقْعِدُونِي أَقْعِدُونِي فَإِنَّ عِنْدِي وَدِيعَةً أَوْدَعَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَلْتَفِتْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَفِي غَيْرِ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ مجھے بٹھا دو، میرے پاس رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک امانت ہے۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ نماز میں ادھر ادھر متوجہ مت ہونا، اگر کسی وجہ سے تمہیں ایساکرنا ہی پڑے تو فرض نماز کے دوران ہر حال میں اس سے بچنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4615، ترقيم محمد عوامة 4578)
Hadith No.: 4579 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَطَّابٌ الْعُصْفُرِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" إِنَّ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ أَنْ لَا تَعْرِفَ مَنْ عَنْ يَمِينِكَ وَلَا مَنْ عَنْ شِمَالِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نماز کا کمال یہ ہے کہ تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ تمہارے دائیں کون ہے اور تمہارے بائیں کون۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4616، ترقيم محمد عوامة 4579)
Hadith No.: 4580 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ سورة المعارج آية 23 قَالَ:" الَّذِي لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین قرآن مجید کی آیت { وَالَّذِینَ ہُمْ عَلَی صَلاَتِہِمْ دَائِمُونَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو نماز میں ادھر ادھر متوجہ نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4617، ترقيم محمد عوامة 4580)
Hadith No.: 4581 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَبَا وَائِلٍ مُلْتَفِتًا فِي صَلَاتِهِ قَطُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل کو کبھی نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہوتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4618، ترقيم محمد عوامة 4581)