☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں دائیں بائیں متوجہ ہونا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← نماز میں دائیں بائیں متوجہ ہونا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَلَا نَعْلَمُهُ نَقَصَ , فَنَقُولُ: إِنَّكَ لَمْ تَنْقُصْ شَيْئًا، فَيَقُولُ:" إِنِّي حَدَّثْتُ نَفْسِي بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے سہو کے دو سجدے کئے لیکن ہمیں معلوم نہ تھا کہ انہوں نے کیا کمی کی ہے۔ ہم نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے کچھ کمی تو کی نہیں پھر سجدے کیوں کئے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے نفس میں کچھ محسوس کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4599، ترقيم محمد عوامة 4563)
حدیث نمبر: 4564 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: صَلَّى بِنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَغْرِبَ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَلَمْ نَرَهُ سَهَا , فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْنَا لَهُ , قَالَ:" إِنِّي سَهَوْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مریم ثقفی کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز پڑھائی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کرلی تو سہو کے دو سجدے کئے حالانکہ ہمیں نہیں معلوم کہ ان سے کیا سہو ہوا تھا۔ جب انہوں نے سلام پھیرلیا تو اس بارے میں ہم نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے سہو ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4600، ترقيم محمد عوامة 4564)