☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إذا سلم من ركعتين ثم ذكر أنه لم يتم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← سجود السهو والعمل في الصلاة← إذا سلم من ركعتين ثم ذكر أنه لم يتم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 4538 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: صَلَّى ابْنُ الزُّبَيْرِ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ إِلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ , فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ فَرَجَعَ فَأَتَمَّ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ:" لِلَّهِ أَبُوهُ مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّةِ نَبِيِّهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے نماز پڑھائی اور دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ پھر حجراسود کے پاس جا کر اس کا استلام کیا۔ لوگوں نے تسبیح کہی تو وہ واپس آگئے اور دو سجدے کئے۔ عطاء کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابن زبیر کے کیا کہنے! وہ اپنے نبی کی سنت سے دور نہیں ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4573، ترقيم محمد عوامة 4538)
Hadith No.: 4539 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ " سَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَقَامَ فَأَتَمَّ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر کھڑے ہوکر نماز مکمل کی اور دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4574، ترقيم محمد عوامة 4539)
Hadith No.: 4540 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ سَهَا فِي صَلَاتِهِ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ، قَالَ:" يَمْضِي فِي صَلَاتِهِ وَيَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے نماز میں سہو ہوجائے اور وہ دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دے فرماتے ہیں کہ وہ نماز جاری رکھے اور سہو کے دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4575، ترقيم محمد عوامة 4540)
Hadith No.: 4541 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، قَالَ: صَلَّى بِنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى " فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحْنَا بِهِ فَقَامَ فَأَتَمَّ الصَّلَاةَ، فَلَمَّا فَرَغَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعِكْرِمَةَ، فَقَالَ: أَحْسَنَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن اصبہانی کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ابن ابی لیلیٰ نے نماز پڑھائی اور دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ ہم نے تسبیح کہی تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے نماز کو مکمل فرمایا۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے دو سجدے کئے۔ ابن اصبہانی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت عکرمہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بہت اچھا طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4576، ترقيم محمد عوامة 4541)
Hadith No.: 4542 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا سَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ أَتَمَّ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب دو رکعتیں پڑھ کر کوئی سلام پھیر دے تو نماز مکمل کرے اور سہو کے دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4577، ترقيم محمد عوامة 4542)