☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4522 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ الدَّالَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَلْقَمَةَ أَنَّهُمَا كَانَا " يَرْفَعَانِ رُءُوسَهُمَا مِنَ السُّجُودِ حَتَّى تَرْتَفِعَ إِلْيَتَاهُمَا فَيَجْلِسَانِ وَلَا يَسْجُدَانِ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود اور حضرت علقمہ بعض اوقات سجدے سے کھڑے ہوتے ہوئے (تشہد میں بیٹھنے کے بجائے) غلطی سے اتنا اٹھ جاتے کہ ان کے کولہے بلند ہوجاتے لیکن پھر وہ بیٹھ جاتے اور سجودِ سہو نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4557، ترقيم محمد عوامة 4522)
حدیث نمبر: 4523 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " صَلَّى فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَلَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا، فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ، فَجَلَسَ فَلَمْ يَسْجُدْ لِذَلِكَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے (دو رکعت والی) نماز پڑھائی، وہ دو رکعتوں کے بعد اٹھنے لگے لیکن پوری طرح کھڑے نہ ہوئے تھے کہ لوگوں نے سبحان اللہ کہا اور وہ بیٹھ گئے۔ اور اس سہو پر انہوں نے سہو کے دو سجدے نہیں کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4558، ترقيم محمد عوامة 4523)
حدیث نمبر: 4524 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ فِي الَّذِي يَقُومُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، قَالَ:" إِنْ ذَكَرَ وَهُوَ مُتَحَادِبٌ جَلَسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک اس شخص کے بارے میں جو دو رکعت کی نماز میں دو رکعتوں کے بعد کھڑا ہونے لگے فرماتے ہیں کہ اگر وہ بیٹھنے کے قریب ہے تو بیٹھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4559، ترقيم محمد عوامة 4524)
حدیث نمبر: 4525 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الرَّجُلِ يَسْهُو فِي الصَّلَاةِ:" إِنِ اسْتَوَى قَائِمًا فَعَلَيْهِ السَّجْدَتَانِ , وَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَعْتَدِلَ قَائِمًا فَلَا سَهْوَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہر ی اس شخص کے بارے میں جسے نماز میں سہو ہوجائے فرماتے ہیں کہ اگر وہ سیدھا کھڑا ہوگیا تو اس پر دو سجدے لازم ہیں اور اگر پوری طرح کھڑے ہونے سے پہلے اسے یاد آگیا تو اس پر سجدۂ سہو لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4560، ترقيم محمد عوامة 4525)