☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص پوری طرح کھڑا نہ ہو اس پر سجدہ سہولازم نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو شخص پوری طرح کھڑا نہ ہو اس پر سجدہ سہولازم نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 4516 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4550، ترقيم محمد عوامة 4516)
حدیث نمبر: 4517 مصنف ابن ابی شیبہ
الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، زُهَيْرٍ الْحِمْصِيِّ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ زُهَيْرٍ الْحِمْصِيِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4552، ترقيم محمد عوامة 4517)
حدیث نمبر: 4518 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى فَلَمَّا جَلَسَ تَحَرَّكَ لِلْقِيَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدا لرحمن بن ابی لیلیٰ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب وہ بیٹھے تو (غلطی سے) انہوں نے قیام کے لئے حرکت کی اور سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4553، ترقيم محمد عوامة 4518)
حدیث نمبر: 4519 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَسٌ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ:" أَمَّنَا أَنَسٌ فِي سَفَرٍ فَصَلَّى بِنَا الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ فَلَمَّا جَلَسَ فِي الثَّانِيَةِ نَسِيَ أَنْ يُسَلِّمَ , فَذَهَبَ لِيَقُومَ فَسَبَّحْنَا بِهِ، فَلَمَّا جَلَسَ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت انس نے ہمیں ایک سفر میں عصر کی دو رکعتیں پڑھائیں، جب وہ دوسری رکعت میں بیٹھے تو سلام پھیرنا بھول گئے اور کھڑے ہونے لگے۔ جس پر لوگوں نے تسبیح کہی۔ جب وہ بیٹھ گئے تو انہوں نے سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4554، ترقيم محمد عوامة 4519)
حدیث نمبر: 4520 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، أَنَّ أَنَسًا قَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ فَسَبَّحُوا فَقَامَ فَأَتَمَّهَا أَرْبَعًا , فَلَمَّا سَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ , فَقَالَ:" إِذَا وَهَمْتُمْ فَاصْنَعُوا هَكَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن صہیب کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے تیسری رکعت میں قعدہ کردیا تو لوگوں نے پیچھے سے تسبیح کہی۔ وہ کھڑے ہوئے اور چوتھی رکعت مکمل فرمائی۔ جب سلام پھیرا تو سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ جب تمہیں وہم ہوجائے تو یوں کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4555، ترقيم محمد عوامة 4520)
حدیث نمبر: 4521 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، وَعَطَاءٍ، قَالَا:" إِنَّمَا السَّهْوُ فِي الزِّيَادَةِ وَالنُّقْصَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سہو زیادتی اور نقصان میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4556، ترقيم محمد عوامة 4521)