☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر اقامت کے بعد امام کو کوئی کام پیش آ جائے تو کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اگر اقامت کے بعد امام کو کوئی کام پیش آ جائے تو کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4197 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، نَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " انْتُظِرَ بَعْدَمَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معقل بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ نماز کی اقامت کہے جانے کے بعد حضرت عمر کا انتظار کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4219، ترقيم محمد عوامة 4197)
حدیث نمبر: 4198 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ لِرَجُلٍ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جماعت کھڑی ہوگئی تھی لیکن رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے کونے میں کھڑے ایک آدمی سے اتنی دیر سرگوشی فرماتے رہے کہ لوگ سونے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4220، ترقيم محمد عوامة 4198)
حدیث نمبر: 4199 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ:" إِنْ كَانَ عُمَرُ لَيُقَاوِمُ الرَّجُلَ بَعْدَمَا تُقَامُ الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت عمر اقامت کے بعد بھی بعض اوقات کسی آدمی کے ساتھ کھڑے ہوکر کوئی ضروری بات کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4221، ترقيم محمد عوامة 4199)
حدیث نمبر: 4200 مصنف ابن ابی شیبہ
لِعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَصُفَّتِ الصُّفُوفُ فَانْدَرَأَ رَجُلٌ لِعُمَرَ فَكَلَّمَهُ فَأَطَالَا الْقِيَامَ حَتَّى أَلْقَيَا إِلَى الْأَرْضِ، وَالْقَوْمُ صُفُوفٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ اقامت کہہ دی گئی تھی اور صفیں بنالی گئی تھیں کہ ایک آدمی آیا اور اس نے حضرت عمر سے گفتگو شروع کردی، وہ دونوں کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے اور پھر زمین پر بیٹھ گئے، جبکہ لوگ صفوں میں کھڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4222، ترقيم محمد عوامة 4200)