☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← نماز میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 4181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 أَجْزَأَهُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نماز میں ایک مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ لے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4203، ترقيم محمد عوامة 4181)
حدیث نمبر: 4182 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ:" إِذَا تَعَوَّذَ مَرَّةً وَقَرَأَ" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" أَجْزَاهُ لِبَقِيَّةِ صَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے نماز میں ایک مرتبہ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ اور بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ لی تو یہ اس کی باقی نماز کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4204، ترقيم محمد عوامة 4182)
حدیث نمبر: 4183 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" فِي كُلِّ رَكْعَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ہر رکعت میں بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4205، ترقيم محمد عوامة 4183)
حدیث نمبر: 4184 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، وَأَبَا إِسْحَاقَ، فَقَالُوا: " اقْرَأْ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِـ" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے فرمایا کہ ہر رکعت میں بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4206، ترقيم محمد عوامة 4184)
حدیث نمبر: 4185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، وَأَبِي إِسْحَاقَ فِي" الرَّجُلِ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ بِالسُّورَتَيْنِ كُلَّمَا قَرَأَ سُورَةً سُورَةً اسْتَفْتَحَ بِـ" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ""
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھے تو ہر سورت کو بِسْمِ اللّٰہِ سے شروع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4207، ترقيم محمد عوامة 4185)
حدیث نمبر: 4186 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَكَانَ كُلَّمَا خَتَمَ سُورَةً قَرَأَ" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ""
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب بھی کوئی سورت ختم کرتے تو بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4208، ترقيم محمد عوامة 4186)