☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک ہی آدمی اذان اور امامت انجام دے سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← ایک ہی آدمی اذان اور امامت انجام دے سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: قَالَ سُوَيْدٌ: لَوِ اسْتَطَعْتُ لَكُنْتُ أُؤَذِّنُ لَهُمْ وَأَؤُمُّهُمْ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَكُونَ مُؤَذِّنًا وَإِمَامًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید نے ارشاد فرمایا کہ اگر میرے میں طاقت ہوتی کہ میں ہی اذان دوں اور میں ہی امامت کراؤں تو میں ایسا کرلیتا۔ حضرت عمران کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت مصعب بن سعد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بات سنت نہیں کہ ایک ہی آدمی اذان بھی دے اور امامت بھی کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4148، ترقيم محمد عوامة 4126)
حدیث نمبر: 4127 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ أَصْبَغَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُؤَذِّنُ لَنَا وَيَؤُمُّنَا فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اصبغ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں اذان بھی دیتے تھے اور امامت بھی کراتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4149، ترقيم محمد عوامة 4127)
حدیث نمبر: 4128 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ الْعَنَزِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَوْلَا أَنْ يَكُونَ سُنَّةً لَأَذَّنْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر اذان اور امامت الگ الگ آدمیوں کا انجام دینا سنت نہ ہوتا تو میں اذان بھی دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4150، ترقيم محمد عوامة 4128)