☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب مؤذن قد قامت الصلاة کہے تو امام تکبیر کہہ دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جب مؤذن قد قامت الصلاة کہے تو امام تکبیر کہہ دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: كَانَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ " يُكَبِّرُ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو حضرت سوید بن غفلہ اس وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4130، ترقيم محمد عوامة 4108)
حدیث نمبر: 4109 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ أَنَّهُ كَانَ " يُكَبِّرُ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ يَعْنِي فِي الْأُولَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو حضرت قیس اس وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4131، ترقيم محمد عوامة 4109)
حدیث نمبر: 4110 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إِنْ كُنْتُ لَأَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ يُصَوِّتُ بَعْدَمَا يُكَبِّرُ إِبْرَاهِيمُ لِلصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے تکبیر کہنے کے بعد بھی میں مؤذن کی آواز سن سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4132، ترقيم محمد عوامة 4110)
حدیث نمبر: 4111 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِنْ شَاءَ كَبَّرَ إِذَا قَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، وَإِنْ شَاءَ انْتَظَرَ حَتَّى يَفْرُغَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام چاہے تو مؤذن کے قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہنے پر تکبیر کہہ لے اور اگر چاہے تو اقامت مکمل ہونے کے بعد تکبیر کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4133، ترقيم محمد عوامة 4111)
حدیث نمبر: 4112 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحِلٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُكَبِّرُ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ فِي الثَّانِيَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محل فرماتے ہیں کہ جب امام دوسری مرتبہ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو حضرت ابراہیم اس وقت تکبیر تحریمہ کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4134، ترقيم محمد عوامة 4112)
حدیث نمبر: 4113 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ " كَرِهَ أَنْ يَقُومَ الْإِمَامُ حَتَّى يَقُولَ الْمُؤَذِّنُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ , وَكَرِهَ أَنْ يُكَبِّرَ حَتَّى يَفْرُغَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ إِقَامَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام مؤذن کے قد قامت الصلاۃ کہنے سے پہلے کھڑا ہو اور اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ وہ اقامت مکمل ہونے سے پہلے تکبیرِ تحریمہ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4135، ترقيم محمد عوامة 4113)
حدیث نمبر: 4114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَامَ، فَإِذَا قَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ كَبَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کا معمول یہ تھا کہ جب مؤذن حی علی الصلاۃ کہتا تو وہ کھڑے ہوتے اور جب وہ اقامت مکمل کر لیتا تو وہ تکبیرِ تحریمہ کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4136، ترقيم محمد عوامة 4114)
حدیث نمبر: 4115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، قَالَ:" كَانَ يَسْكُتُ حَتَّى يَفْرُغَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ يُكَبِّرُ , وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يَقُولُ: إِذَا قَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ كَبَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب کا معمول یہ تھا کہ جب تک مؤذن اقامت کہتا اس وقت تک خاموش رہتے اور جب وہ فارغ ہوجاتا تو تکبیرِ تحریمہ کہتے۔ جبکہ حضرت ابراہیم اس وقت تکبیر کہہ لیتے تھے جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4137، ترقيم محمد عوامة 4115)