☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات زوال شمس کے بعد دو پہر کو نماز پڑھنے کو مستحب قرار دیتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات زوال شمس کے بعد دو پہر کو نماز پڑھنے کو مستحب قرار دیتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4098 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ:" كَانُوا يُشَبِّهُونَ صَلَاةَ الْهَجِيرِ بِصَلَاةٍ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف زوال شمس کے بعد پڑھی جانے والی نماز کو تہجد کی نماز سے تشبیہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4120، ترقيم محمد عوامة 4098)
حدیث نمبر: 4099 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلُّوا صَلَاةَ الْهَجِيرِ فَإِنَّا كُنَّا نَسْتَحِبُّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ زوال شمس کے بعد پڑھی جانے والی نماز کی پابندی کرو، ہم اسے مستحب خیال کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4121، ترقيم محمد عوامة 4099)
حدیث نمبر: 4100 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلُّوا صَلَاةَ الْآصَالِ حِينَ يَفِيءُ الْفَيْءُ عِنْدَ النِّدَاءِ بِالظُّهْرِ مَنْ صَلَّاهَا فَكَأَنَّمَا تَهَجَّدَ بِاللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ظہر کی اذان کے وقت جب سورج ڈھل جائے تو زوال کی نماز پڑھو، جس شخص نے یہ نماز پڑھی اس نے گویا تہجد کی نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4122، ترقيم محمد عوامة 4100)
حدیث نمبر: 4101 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَصَبْتُ أَنَا وَعَلْقَمَةُ صَحِيفَةً فَانْطَلَقْنَا بِهَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَجَلَسْنَا بِالْبَابِ وَقَدْ زَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ كَادَتْ تَزُولُ فَاسْتَيْقَظَ وَأَرْسَلَ الْجَارِيَةَ، فَقَالَ: انْظُرِي مَنْ بِالْبَابِ فَرَجَعَتْ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ: فَقَالَ: ائْذَنِي لَهُمَا فَدَخَلْنَا، فَقَالَ: كَأَنَّكُمَا قَدْ أَطَلْتُمَا الْجُلُوسَ بِالْبَابِ، قَالَا: أَجَلْ، قَالَ: فَمَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تَسْتَأْذِنَا، قَالَا: خَشِينَا أَنْ تَكُونَ نَائِمًا، قَالَ:" مَا كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ تَظُنُّوا فِيَّ هَذَا، إِنَّ هَذَا سَاعَةٌ كُنَّا نُشَبِّهُهَا بِصَلَاةِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ مجھے اور حضرت علقمہ کو ایک صحیفہ ملا، ہم اسے لے کر حضرت عبد اللہ کے پاس آئے اور ان کے دروازے پر بیٹھ گئے۔ جب سورج زائل ہوگیا یا زائل ہونے کے قریب تھا تو وہ اٹھے اور اپنی باندی کو بھیجا کہ دیکھو دروازے پر کون ہے؟ وہ واپس گئی اور اس نے بتایا کہ علقمہ اور اسود ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ انہیں میرے پاس آنے کی اجازت دے دو۔ ہم حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ شاید تم کافی دیر سے دروازے پر بیٹھے ہو۔ ہم نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا تو تم نے اندر آنے کے لئے اجازت کیوں نہیں مانگی۔ ہم نے عرض کیا کہ ہمارا خیال تھا کہ کہیں آپ سو نہ رہے ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم میرے بارے میں یہ گمان نہ کرو! یہ وہ گھڑی ہے جس وقت کی نماز کو ہم تہجد کی نماز سے تشبیہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4123، ترقيم محمد عوامة 4101)
حدیث نمبر: 4102 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ بَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ اوابین کی نماز وہ ہے جو سورج کے زائل ہونے کے بعد پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4124، ترقيم محمد عوامة 4102)