☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: من انتظر الصلاة فهو في صلاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من قال: من انتظر الصلاة فهو في صلاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 4086 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَصْحَابُهُ يَنْتَظِرُونَهُ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، فَقَالَ: " نَامَ النَّاسُ وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ تَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، أَمَا إِنَّكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا , وَلَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَكِبَرُ الْكَبِيرِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات تشریف لائے اور آپ کے صحابہ عشاء کی نماز کے ادا کرنے کا انتظار کررہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تم نماز کا انتظار کررہے ہو۔ جب سے تم نماز کے ادا کرنے کا انتظار کر رہے ہو تم نماز میں ہو۔ اگر کمزور کی کمزوری اور بوڑھے کے بڑھاپے کا خیال نہ ہوتا تو میں اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4108، ترقيم محمد عوامة 4086)
Hadith No.: 4087 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " مَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَهُوَ عَلَى طُهُورٍ لَمْ يَزَلْ عَاكِفًا فِيهِ مَا دَامَ فِيهِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ أَوْ يُحْدِثَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جو شخص وضو کی حالت میں مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک حالت اعتکاف میں رہتا ہے یہاں تک کہ مسجد سے چلا جائے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4109، ترقيم محمد عوامة 4087)
Hadith No.: 4088 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ وَالْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ , فَإِذَا جَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ وَمَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ جب تک آدمی نماز پڑھ کر اپنی جگہ بیٹھا رہتا ہے وہ نماز کی حالت میں رہتا ہے، فرشتے اس پر اس وقت تک درود بھیجتے رہتے ہیں جب تک وہ بےوضو نہ ہوجائے۔ اور جب تک وہ مسجد میں بیٹھا رہتا ہے وہ حالت نماز میں رہتا ہے جب تک بےوضو نہ ہو اور جب تک کسی کو تکلیف نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4110، ترقيم محمد عوامة 4088)
Hadith No.: 4089 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ صَلَّى صَلَاةً وَيَنْتَظِرُ أُخْرَى إِلَّا قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: عَبْدُكَ فُلَانٌ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ حَتَّى يُصَلِّيَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی نماز کو پڑھنے کے بعد دوسری نماز کا انتظار کررہا ہوتا ہے تو اس نماز کے ادا کرنے تک فرشتے اس کے لئے یہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ! اپنے فلاں بندے پر رحم فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4111، ترقيم محمد عوامة 4089)
Hadith No.: 4090 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ الرَّجُلُ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ مُعْتَكِفٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جب تک آدمی مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ اعتکاف کی حالت میں رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4112، ترقيم محمد عوامة 4090)
Hadith No.: 4091 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَيَّاشٍ الْحَضْرَمِيِّ ، يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ عَيَّاشٍ الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ قَاضِي مِصْرَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنِ انْتَظَرَ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز کا انتظار کرتا ہے وہ حالت نماز میں رہتا ہے جب تک بےوضو نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4113، ترقيم محمد عوامة 4091)
Hadith No.: 4092 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا حَتَّى انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ بَلَغَ ذَلِكَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: " صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ تَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ أَمَا إِنَّكُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر کو روانہ فرمایا، جب آدھی رات گذر گئی تو آپ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے، جبکہ تم ابھی تک نماز کا انتظار کررہے ہو، جب سے تم نماز کا ا نتظار کررہے ہو حالت نماز میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4114، ترقيم محمد عوامة 4092)
Hadith No.: 4093 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ وَالْمَلَائِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ، مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو وہ اس وقت تک نماز کی حالت میں ہوتا ہے جب تک نماز اسے روکے رکھے۔ فرشتے اس وقت تک تم پر رحمت بھیجتے رہتے ہیں جب تک تم اس جگہ بیٹھے رہو جہاں نماز پڑھی ہے۔ فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما اور اسے معاف فرما۔ یہ دعا اس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ دے اور جب تک بےوضو نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4115، ترقيم محمد عوامة 4093)
Hadith No.: 4094 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَقَضَى صَلَاتَهُ ثُمَّ قَعَدَ فِي مُصَلَّاهُ يَذْكُرُ اللَّهَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ، يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ وَاغْفِرْ لَهُ، وَإِنْ هُوَ دَخَلَ مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ كَانَ مثل ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں کوئی شخص نماز پڑھنے کے بعد اگر اپنی جگہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے تو وہ حالت نماز میں رہتا ہے اور فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں اے اللہ! اس پر رحم فرما اور اس کی مغفرت فرما۔ جب وہ نماز کی جگہ بیٹھ کر نماز کا انتظار کرتا ہے تو اس وقت بھی اسے یہی دعا ملتی رہتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4116، ترقيم محمد عوامة 4094)
Hadith No.: 4095 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَاصِمٍ ، أَبِي عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: احْتُبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِهِ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ حَتَّى بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ فَأَتَاهُمْ، وَبَعْضُهُمْ قَائِمٌ وَبَعْضُهُمْ قَاعِدٌ وَبَعْضُهُمْ مُضْطَجِعٌ، فَقَالَ: " مَا زِلْتُمْ فِي صَلَاةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوهَا قَائِمُكُمْ وَقَاعِدُكُمْ وَمُضْطَجِعُكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ ایک رات نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو عشاء کی نماز پڑھانے کے لئے تشریف نہ لاسکے یہاں تک کہ جب ایک تہائی رات باقی رہ گئی تو آپ تشریف لائے، دیکھا کہ بعض لوگ کھڑے ہیں، بعض بیٹھے ہیں اور بعض لیٹے ہوئے۔ آپ نے ان سے فرمایا جب سے تم نماز کا انتظار کررہے ہو حالت نماز میں ہو۔ تم میں سے کھڑے بھی، بیٹھے بھی اور لیٹے بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4117، ترقيم محمد عوامة 4095)
Hadith No.: 4096 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تک نماز تمہیں روکے رکھے تم حالت نماز میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4118، ترقيم محمد عوامة 4096)
Hadith No.: 4097 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ فَجَعَلَ النَّاسُ يُصَلُّونَ وَيَنْكَفِئُونَ فَخَرَجَ وَقَدْ بَقِيَتْ عِصَابَةٌ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا وَإِنَّكُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ"، فَقَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ فِي يَدِهِ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز کو آدھی رات تک مؤخر فرمایا۔ بعض لوگوں نے نماز پڑھ کر اپنے گھروں کو جانا شروع کردیا۔ جب نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو کچھ لوگ مسجد میں موجود تھے، آپ نے انہیں نماز پڑھائی اور جب آپ نے سلام پھیرا تو اپنا رخ مبارک ان کی طرف پھیر کر فرمایا ”لوگوں نے نماز پڑھ لی اور وہ سو گئے، تم جب سے نماز کا انتظار کررہے ہو نماز کی حالت میں ہو“ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ منظر اس وقت بھی اس طرح میرے سامنے ہے کہ میں آپ کی انگوٹھی مبارک کی چمک ابھی بھی دیکھ رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4119، ترقيم محمد عوامة 4097)