☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في كنس المساجد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في كنس المساجد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 4037 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ:" كَانَ الْمَسْجِدُ يُرَشُّ وَيُقَمُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے دور میں مسجد میں پانی چھڑکا جاتا اور جھاڑو پھیری جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4059، ترقيم محمد عوامة 4037)
Hadith No.: 4038 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَى مَسْجِدَ قُبَاءَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ فَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا يَرْفَأُ، ائْتِنِي بِجَرِيدَةٍ"، قَالَ: فَأَتَاهُ بِجَرِيدَةٍ فَاحْتَجَزَ عُمَرُ بِثَوْبِهِ ثُمَّ كَنَسَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد المطلب بن عبد اللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے گھوڑے پر مسجد قباء آئے اور اس میں نماز پڑھی۔ پھر اپنے غلام سے فرمایا اے یرفأ! جھاڑو لاؤ۔ وہ جھاڑو لے آئے تو حضرت عمر نے اپنے کپڑوں کو سمیٹ کرمسجد میں جھاڑو دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4060، ترقيم محمد عوامة 4038)
Hadith No.: 4039 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ الشَّعْبِيِّ فِي الْمَسْجِدِ فَجَعَلَ يَتَطَأْطَأُ، فَقُلْتُ: مَا تَصْنَعُ يَا أَبَا عَمْرٍو، قَالَ: أَلْتَقِطُ الْقَصَبَةَ وَالْحُشَاشَةَ وَالشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَكَانَ أَبُو عَاصِمٍ مَكْفُوفًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عاصم ثقفی کہتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے ساتھ مسجد میں تھا، وہ سر جھکا کر کچھ کرنے لگے۔ میں نے پوچھا اے ابو عمرو! آپ کیا کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں لکڑی کے ٹکڑے، حشرات اور دوسری چیزیں اٹھا رہا ہوں اور ابوعاصم نابناو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4061، ترقيم محمد عوامة 4039)
Hadith No.: 4040 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَالِمًا كَنَسَ مَكَانًا ثُمَّ صَلَّى فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن عمار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ انہوں نے ایک جگہ جھاڑو دی پھر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4062، ترقيم محمد عوامة 4040)
Hadith No.: 4041 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَّبِعُ غُبَارَ الْمَسْجِدِ بِجَرِيدَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یعقوب بن زید فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جھاڑو سے مسجد کا غبار جھاڑ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4063، ترقيم محمد عوامة 4041)