☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا فيه إذا نسي أن يقرأ بالحمد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← ما قالوا فيه إذا نسي أن يقرأ بالحمد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 4024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ:" إِنْ كَانَ قَرَأَ غَيْرَهَا أَجْزَأَ عَنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز میں سورة الفاتحہ نہ پڑھے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ سورة الفاتحہ کے علاوہ کچھ پڑھ لے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4046، ترقيم محمد عوامة 4024)
Hadith No.: 4025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الرَّجُلِ يَنْسَى فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فَيَقْرَأُ سُورَةً أَوْ يَقْرَأُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَلَا يَقْرَأُ مَعَهَا شَيْئًا، قَالَ:" يُجْزِئُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو نماز میں سورة الفاتحہ پڑھنا بھول جائے لیکن کوئی اور سورت پڑھ لے۔ یا سورة الفاتحہ پڑھے لیکن اس کے ساتھ کوئی دوسری سورت نہ پڑھے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟ حضرت حماد نے فرمایا کہ اس کی نماز جائز ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4047، ترقيم محمد عوامة 4025)
Hadith No.: 4026 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَالْحَكَمِ في رَجُلٍ نَسِيَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، قَالَ الشَّعْبِيُّ:" يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"، وَقَالَ الْحَكَمُ:" يَقْرَؤُهَا إِذَا ذَكَرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ حضرت عامر اور حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز میں سورة الفاتحہ پڑھنا بھول جائے۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ وہ سجدہ سہو کرے اور حضرت حکم نے کہا کہ جب یاد آئے اس وقت سورة الفاتحہ پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4048، ترقيم محمد عوامة 4026)
Hadith No.: 4027 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ قَرَأَ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" وَنَسِيَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، قَالَ:" تُجْزِئُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو سورة الفاتحہ بھول جائے لیکن سورة الاخلاص پڑھ لے فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4049، ترقيم محمد عوامة 4027)